جامعۃ المومنات یونیورسٹی حیدرآباد میں دو روزہ کل ہند خواتین کانفرنس کا انعقاد

0
0

جموں کشمیر سے بھی ادارہ اسلامیہ فاطمہ الزہرا رگوڑا سدرہ جموں کی پرنسپل ڈاکٹر مفتیہ شکیلہ قادر ی نے شرکت کی
ایم شفیع رضوی

جموں؍؍ جامعۃ المومنات یونیورسٹی حیدرآباد میں ہر سال کی طرح اس سال بھی دو روزا کل ہند کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جو براہِ راست کی گئی ۔اس میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے خواتین نے برائے شمولیت فرمائی ۔جموں کشمیر سے بھی ادارہ اسلامیہ فاطمہ الزہرا رگوڑا سدرہ جموں میں جو جامعۃ المومنات یونیورسٹی کے ساتھ منسلک ہے اس نے بھی زیرے سربراہی ادارہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر مفتیہ شکیلہ قادر ی کثیر تعداد میں خواتین اور ادادہ کی طالبات نے شمولیت فرماکر کانفرنس کو سنا ۔اس موقع پر ادارہ اسلامیہ فاطمہ الزہرا کے بانی و سرپرست اعلی مفتی نذیر احمد قادری نے کانفرنس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر مقررین نے کانفرنس میں شمولیت کرنے والی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کے اس پر فتن دور میں خواتین اپنی عزت و آبرو کا تحفظ کریں ‘بے حیائی اور بے پردگی سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں اور دینی تعلیم کی طرف رغبت رکھتے ہوئے اپنے گھر کے ماحول کو ڈھال کر اپنے بچوں کو بھی قرآنی تعلیم سے روشناس کریں کیونکہ موجودہ دور میں خواتین کی عزت و آبرو کا تحفظ دینی تعلیم کے علاوہ اور کہیں نہیں مل سکتا لہٰذا تمام مسلم خواتین نبی کی بیٹی حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ تعالی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی زندگی گزاریں کیونکہ دنیا کی خواتین کے لیے نبی کی بیٹی حضرت فاطمہ رول ماڈل ہیں اپنے بچوں کو بالخصوص بچیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ ایک بچی کی تعلیم ایک پورے قبیلے کی تعلیم ہے گھر کی زیادہ تر ذمہ داریاں عورت پر ہوتی ہیں جب عورت تعلیم یافتہ ہوگی تو وہ گھر کہ ماحول کو اچھی طرح سے سنوار پائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا