تیاگی کی درخواست ضمانت مسترد، نرسنہانند کا انشن جاری

0
0

یواین آئی

ہری دوار/دہرا دون؍؍اتراکھنڈ کے ہری دوار میں گزشتہ سال منعقد ہوئی ’دھرم سنسد‘ میں اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں گرفتار جتیندر نارائن سنگھ تیاگی عرف وسیم رضوی کی ضمانت درخواست ہفتہ کو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) مکیش چندر آریہ نے مسترد کر دی۔اس کے ساتھ ہی تیاگی کی گرفتاری کے مخالفت میں دھرم سنسد کے آرگنار یتی نرسنہانند گری کا بھی انشن جاری ہے، جب کہ اتوار کو ہونے والی احتجاجی ریلی پر ضلع مجسٹریٹ نے پابندی لگا دی ہے۔آج جتیندر نارائن سنگھ تیاگی عرف وسیم رضوی کی جانب سے ایڈوکیٹ رنکو ورما کی طرف سے دائر کی گئی ضمانت کی درخواست کو سی جے ایم مسٹر آریہ نے دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد مسترد کر دیا۔دوسری طرف اشتعال انگیز تقریر معاملے میں 13 جنوری اشتعال انگیز تقریر معاملے میں مسٹر تیاگی کی گرفتاری کے بعد ان کی رہائی کے سلسلے میں سروانند گھاٹ پر مہامنڈلیشور سوامی یتی نرسمہانند گری کا انشن جاری ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے غلط طریقے سے تیا گی کی گرفتاری کی ہے۔ جب تک انہیں ضمانت نہیں مل جاتی، وہ کھانا نہیں کھائیں گے۔اس کے علاوہ اس معاملے میں درج رپورٹ اور پولیس کی کارروائی کے خلاف سنتوں کی ’پرتیکار سبھا‘ اتوار کو سربانند گھاٹ پرمنعقد ہو گی۔ منڈلیشور یتی نرسمہانند بھوک ہڑتال کی وجہ سے اس کی جگہ تبدیل کی گئی ہے۔ اس جگہ پر جمعہ سے شتچنڈی مہایاگیہ شروع ہوا ہے، جو اتوار کی صبح ’پورن ہاوتی‘ کے ساتھ ختم ہوگا۔ اس میں 11 برہمن اور 40 طالب علم برہمن یگیہ کر رہے ہیں۔دھرم سنسد کے کنوینر سوامی آنند سوروپ نے کہا کہ احتجاجی میٹنگ میں کورونا کے رہنما خطوط پر عمل کیا جائے گا۔ پہلے اس میں ہزاروں سنتوں کی آمد متوقع تھی۔ لیکن کورونا کے پیش نظر اب صرف 500 کے قریب سنت شرکت کریں گی۔ ’پرتیکار سبھا‘ اب سروانند گھاٹ پر منعقد ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی ضلعی افسر نے اس پر پابندی لگا دی ہے۔ ان کے مطابق اس کے لیے اجازت نہیں لی گئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا