مصائب میں مبتلا عوام کو راحت دی جائے: شیراز ازہری

0
0

نیشنل کانفرنس نے بر وقت اقدامات کرنے پہ انتظامیہ کا کیا شکریہ ادا
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍نیشنل کانفرنس نے بروقت عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے اور مصیبت کی گھڑی میں پوری انتظامیہ کو متحرک رکھنے پہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور راجوری انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پارٹی ترجمان میاں شیراز احمد ازہری نے کہا کہ ہماری پارٹی قیادت صدر زون پیر پنجال نیشنل و سابقہ ایم ایل اے مینڈھر جاوید احمد رانا نے مسلسل طوفانی بارشوں اور برف باری سے پیدا شدہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے صوبائی انتظامیہ بالخصوص ڈی سی راجوری اور ڈی سی پونچھ سے بات چیت کرتے ہوئے بڑے پیمانہ پہ عوامی مسائل کے ازالہ کے سفارش کی تھی جس پہ جتنے بھی ضلع راجوری اور مینڈھر سے لے کر حویلی تک کے مسائل منظر عام پہ آئے ۔انہیں جنگی پیمانے پہ خاص طور پہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے جس سنجیدگی سے اپنے فرض منصبی کے ذریعہ عوام کو جس قدر مصیبت سے باہر نکالا ہے ۔اس کے لئے پوری تنظیم اور علاقائی عوام ڈی سی پونچھ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔خطرناک موسمی طوفان کی وجہ سے بجلی پانی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا تھا ۔اشیاء خورد و نوش رسوئی گیس ادویات جیسے مسائل ابھر کر سامنے آگئے تھے جسے جنگی پیمانے پہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے حل کرنے میں اپنا خصوصی رول ادا کیا جو کہ قابل سراہنا ہے ۔انہوں نے مرکزی حکومت اور ایل جی منوج سنہا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خشک سالی کی وجہ سے عوام بر وقت فصلیں نہیں بو پائی تھی اور اب فصلیں بونے کا وقت نہیں رہا ہے اور انتظامیہ لاک ڈاون جیسی صورت حال منانے جارہی ہے جو کہ مجبوری بھی ہو سکتی ہے لیکن عوام اس سے بہت بڑی پریشانی میں پھنس جائے گی لہٰذا بڑے پیمانے پہ حکومت رلیف فراہم کرتے ہوئے عوام کو سہولت فراہم کرے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا