نہرو یووا کیندرا پونچھ کے زیر اہتمام ضلع پونچھ میں نیشنل یوتھ ڈے منایا گیا

0
0

نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کر پروگرام کو کامیاب بنایا
ماجد چوہدری
پونچھ ؍؍ نہرو یووا کیندر پونچھ نے منسٹری آف یوتھ سروس اینڈ سپورٹس آف انڈیا کے زیر اہتمام ضلع پونچھ میں نیشنل یوتھ ڈے منایا گیا۔اس موقعہ پر مہمان خصوصی کے طور پر رخسانہ کوہلی ممبر ضلع ترقیاتی کونسل لسانہ حلقہ موجود رہیں۔ مہمان اعزازی کے طور پر پروفیسر فتح محمد عباسی بھی موجود رہے۔نہرو یووا کیندرا پونچھ کے زیر اہتمام نوجوانوں کے معاملات اور کھیلوں کی حکومت بھارت نے قومی نوجوانوں کا دن حمایت سینٹر کنوئیاں میں قومی دن منایا گیا۔ کلین گاؤں اور گرین گاؤں کے موضوع پر لیکچر بھی دیاگیا۔ اس پروگرام کے سربراہ رخسانہ کوہلی ڈی ڈی سی رکن ، مہمان اعزازی پروفیسر فتح محمد عباسی اور ریسورس کے شخص مزمل حسین (سی اے اے) مینیجر , محمد شفیق ، سٹیٹیکل آفیسر ، محمد شفیق پروگرام انچارج نہرو یووا کیندرا پونچھ ،مقصود احمد سابق این وائی سی پونچھ ، راسیہ کوثر بھی موجود تھے۔ڈی ڈی سی لسانہ رخسانہ کوہلی نے نوجوانوں کے قومی دن پر نوجوانوں کو آگاہ کیا کہ نشہ جیسی اشیاء سے پرہیز کریں اور اپنے گھر میں محلہ برادری میں اگر کوئی نشیلی ادویات لیتا ہے تو ان کو منع کریں۔اس موقعہ پر مہمان خصوصی نے فرمایا کے گورنمنٹ آف انڈیا نے کھیل کود کے میدان میں بہت ساری سہولیات فراہم کی ہیں۔ہمارے نوجوانوں کو چاہیے کے وہ کھیلوں میں حصہ لیں اور اپنے گاؤں کا شہر کا نام روشن کریں۔پروفیسر فتح محمد عباسی نے بھی اسی بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو نشے سے دور رہنا ہے اور باقی پڑھائی پر ، کھیلوں کے میدان میں حصہ لینا ہے۔آخر میں پروگرام انچارج نہرو یووا کیندر پونچھ اور سابق رضاکار چوہدری سپر سٹار یوتھ کلب کے صدر محمد مقصود نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور رائسہ کوثر این وائی وی بلاک منڈی نے بھی سب کا شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا