ساوجیاں میں محکمہ پشو پالن سے لوگ ناراض

0
0

جانوروں میں مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں ،غربا کا نقصان
توصیف رضا گنائی
منڈی- منڈی کے متعدد بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ ساوجیاں گگڑیاں گنتڑ لڑی، بانڈی پرال کوٹ، چھمر کناری اوڑی پورہ وغیرہ میں مختلف بیماریوں سے لوگوں کے کئی جانور مررہے ہیں -اس سلسلہ میں کئی لوگوں نے محکمہ پشو پالن سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مویشیوں کو نہ ہی ادویات اور نہ ہی ویکسین وغیرہ کی جاتی ہیںجس کی وجہ سے آج تک کئی جانور مرچکے ہیں جن میں بھیڑ بکریاں گائیے بھینس وغیرہ شامل ہیں -عوامی حلقوں کا کہناہے کہ شدید برف باری اور کڑاکے کی سردی سے اس وقت مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور محکمہ پشو پالن کا کوئی بھی ملازم موقع پر نہ ہے جس کی وجہ سے عوام کوسخت پریشانی کا سامناہے اور جانوروں میں بیمایاں دن بدن پھیل رہی ہیں جن کی تشخیص کے لئے کوئی بھی بندوبست نہیں ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ میں خدمات انجام دے رہے ملازمین اکثر غائب رہتے ہیں – انہوں نے چیف انیمل ہسبنڈری آفیسر پونچھ سے گزارش کی ہے کہ وہ یہاں ساجیاں ،گگڑیاں ،چاپڑیاں ،پرال کوٹ، لڑی ،بانڈی، میدان، گنتڑ اوڑی پورہ وغیرہ میں جانوروں کے ماہر ڈاکٹروں کو بھیج کر جانوروں میں پھیل رہی بیماریوں کے جانچ کرواکر ان کو مناسب ادویات فراہم کروائیں تاکہ غریب عوام کے مال مویشی کا مزید نقصان نہ ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا