سرپنچوں کی تربیت کا سلسلہ اختتام پذیر ہوا

0
0

ضلع راجوری میں 4مرحلوں میں تربیت دی گئی تاکہ سرپنچوں پنچایت ایکٹ کی جانکاری ہوسکے
عمرارشدملک
راجوری ریاست بھر کیساتھ ساتھ ضلع راجوری میں بھی سرپنچوں کی بنیادی تربیت کے لئے حکومت نے محکمہ دیہی ترقی و پنچایت راج بینر تلے تربیتی کیمپ منعقد کیا جس میں سرپنچوں کو مختلف قسم کی تربیت دی گئی ۔ تفصیلا ت کے مطابق ضلع راجوری میں سرپنچوں کی تربیت چار مرحلوں میں ہوئی جس میں سرپنچوں کو بنیادی تربیت کے ساتھ ساتھ پنچایت ایکٹ کے متعلق بھی تفصیلی جانکاری دی گئی تاکہ سرپنچوں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہوسکے ۔ ضلع راجوری میں سرپنچوں کی تربیت کے لئے ضلع پنچایت آفیسر راجوری ڈاکٹر عبدالخبیر کی نگرانی میں تربیت کیمپ منعقد ہوا جس میں ماسٹر ٹرینر بھی ڈاکٹر عبدالخبیر تھے جبکہ ان کے ساتھ دوسرے ٹرینر بی ڈی او منجاکوٹ محمد نواز بھی ساتھ ساتھ رہے ۔ سرپنچوں کی تربیت کے چار مرحلے ہوئے اور ہر ایک مرحلہ چار دن کا تھا جس میں بنیادی تربیت کے ساتھ ساتھ پنچایت ایکٹ اور دیگر پنچایت ترقیاتی کاموں کے بارے میں جانکاری دی گئی تاکہ مستقبل میں سرپنچوں کو پنچایتوں میں کسی بھی قسم کی مشکلات یا پریشانی نہ ہوسکے ۔ ڈاکٹر عبدالخبیر کی قیادت میں سرپنچوں کی تربیت کا سلسلہ اختتام پذیر ہوا تو وہیں مختلف پنچایتوں کے سرپنچوں نے بتایا کہ ڈی پی او راجوری کی قیادت میں تربیتی کیمپ میں پنچایتوں کے متعلق کافی جانکاری حاصل ہوئی اور ساتھ میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی معلومات حاصل ہوئی اور اگر ڈاکٹر عبدالخبیر کا ساتھ رہا تو ضلع راجوری کی پنچایتوں میں ترقیاتی انقلاب ضرور آئے گا ۔ وہیں تربیتی کیمپ کے آخری دن ائے سی ڈی راجوری اختر حسین قاضی نے بھی سرپنچوں سے ملاقات کی اور مختلف قسم کی جانکاری بھی دی اور کہا کہ ڈی پی او راجوری ڈاکٹر عبدالخبیر نے ہر طرح کی معلومات اور پنچایت ایکٹ کے بارے میں بھی بتایا ہے ۔ انہوں نے سرپنچوں کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب سے زمینی سطح پر پنچایتوں کو مضبوط بنانے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے تاکہ آپ کو اختیارت بھی حاصل ہوسکے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا