’الٹا چور چوکیدار کو ڈانٹے‘ اس مرتبہ انتخابات میں ”مہا ملاوٹ“آنے والی ہے،صحت مندجمہوریت والے دوررہیں:وزیراعظم مودی

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلیپارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس کا جمعرات کے روز چھٹا دن تھا۔ لوک سبھا میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی شکریہ کی تحریک پر بحث کے دوران وزیر اعظم مودی نے اپوزیشن پارٹیوں پر جم کر نشانہ ساداھا۔انہوں نے حکومت کے 55 مہینوں کا رپورٹ کارڈ بھی پیش کیا۔ رافیل سودہ کو لے کر کانگریس کے ’چوکیدار چور ہے‘ کے الزام کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے طنز کیا کہ، ’الٹا چور چوکیدار کو ڈانٹے‘۔چوکیدار چور ہے‘ کے جواب میں وزیر اعظم بولے- ’الٹا چور چودیکار کو ڈانٹے‘۔وزیراعظم نے کہاکہ دفعہ 356 کا غلط استعمال تقریبا 100 مرتبہ کانگریس نے کیا، منتخب کی گئی حکومتوں کو گرایا، واحد اندرا جی نے ہی 50 مرتبہ منتخب شدہ حکومتوں کو گریا‘۔اصل میں انہیں سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ ایک غریب خاندان میں پیدا ہوا شخص ان کی سلطنت کو چیلینچ دے رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ جو کہتے ہیں ہے کہ یہ امیروں کی حکومت ہے، تو میں کہتا ہوں کہ ملک کے غریب ہی میرے امیر ہیں۔ غریب ہی میرا ایمان ہے، وہی میری زندگی ہیں، انہیں کے لئے جیتا ہوں، انہیں کے لئے یہاں آیا۔انہوںنے کہا”ہم وہ نہیں ہیں جو چیلینج سے ڈرتے ہیں۔ ہم چیلینج کا سامنا کرتے ہیں اور لوگوں کی امیدوں کو پورا کرنے کے لئے کام کرتے ہیں“۔وزیراعظم نے کہا”اس مرتبہ تو انتخابات میں ”مہاملاوٹ “آنے والی ہے، ہیلتھ کانسینس سوسائٹی بھی ملاوٹ سے دور رہتی ہے، اسی طرح صحت مند جمہوریت والے بھی ”مہا ملاوٹ“سے دور رہنے والے ہیں“۔وزیراعظم مودی نے کہا”کچھ لوگ مودی پر تنقید کرتے کرتے ملک کی تنقید کرنے لگتے ہیں۔ کسی کو بھی ملک کی تنقید نہیں کرنی چاہئے۔آج کھڑگے جی نے کہا کہ مودی جی جو باہر بولتے ہیں، وہی صدر جمہوریہ نے یہاں کہا۔ اس کے مطلب ہے کہ آپ مانتے ہیں کہ، آپ باہر کچھ اور اندر کچھ بولتے ہیں اور ہم ہمیشہ سچ بولتے ہیں ، وہ پارلیمنٹ ہو یا کوئی عوامی خطاب“۔وزیراعظم نے مزیدکہا”کھڑگے جی نے آج کہا کہ مودی ملک کے اداروں کو برباد کر رہا ہے۔ یہ تو وہی بات ہوئی کہ الٹا چور چوکیدار کو ڈانٹے“۔انہوں نے کہا”ملک میں ایمرجنسی لگائی کانگریس نے، لیکن کہتے ہیں مودی اداروں کو برباد کر رہا ہے،فوجی سربراہ کو کانگریس نے غنڈہ کہا، اور کہتے ہیں مودی اداروں کو برباد کر رہا ہے،کانگریس نے کابینہ کے فیصلوں کو پریس کانفرنس میں پھاڑا تھا، مودی پر انگلی اٹھانے سے پہلے کانگریس کو پتہ ہونا چاہئے کہ باقی کی چار انگلیاں آپ کی طرف ہوتی ہیں“۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا