جمعیتہ علماءہند کے اجلاس مجلس عاملہ میں مولانا محمود مدنی کا استعفیٰ نامنظور مسلمان کسی کے بہکاوے یا دھو کے میں ہرگز نہ آئیں:جمعیتہ

0
0

یواین آئی

نئی دہلیجمعیتہ علما ءہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کا استعفیٰ مجلس عاملہ نے بالاتفاق نامنظور کیا، وہ علی حالہ کام کرتے رہیں گے ۔ یہ بات جمعیتہ علمائے ہند کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہی گئی۔ یہ فیصلہ جمعے ة علما ءہند کی قومی مجلس عاملہ کا اہم اجلا س میں کیا گیا جس کی صدارت مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری صدر جمعے ة علماءہند نے کی ۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ذاتی وجوہ کی بنیاد پر مولانا مدنی نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ اسی پس منظر میں جمعے ة علماءہند کے صدر کی ہدایت ومشورے پر یہ اجلاس طلب کیا گیاتھا ۔ایک دوسری اہم تجویز میں مجلس عاملہ نے حالیہ دنوں میں داعش اور دہشت گردی کے عنوان سے این آئی اے کی طرف سے گرفتاریوں پر بھی اضطراب کا اظہار کیا ۔ مجلس عاملہ نے مختلف پہلووں پر بحث کرکے اپنے سابقہ موقف کا اعادہ کرتے ہوئے الزام لگایاکہ دہشت گردی کی روک تھام کے سلسلے میں خفیہ ایجنسیوں کا رویہ اور طرز عمل بھی دہشت گردی کے فروغ کے لیے ذمہ دار ہے ۔ خاص طور سے بے قصوروں کی اندھا دھند گرفتاریوں اور عدالتوں کی طرف سے بڑی تعداد میں بے قصور افراد کی رہائی ، ایجنسیوں کے اعتماد پر سوالیہ نشان قائم کررہا ہے اور اب یہ بھی کہا جانے لگاہے کہ نوجوانوں کو پھنسانے کے لیے باقاعدہ جال بچھایا جارہا ہے ۔“جمعے ة علماءہند دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایک بار پھر نوجوانوں کو خاص کر اور تمام مسلمانوں کو متنبہ کرتی ہے کہ دہشت گردی شریعت کی نظر میں نہایت مذموم اور قابل نفرت عمل ہے ، اس کا جہاد اور اسلام سے ہرگز ہرگز کوئی تعلق نہیں ہے ، اس لیے اس سے پوری طرح محتاط رہیں اور کسی کے بہکاوے یا دھو کہ میں ہرگز نہ آئیں ۔ اسی کے ساتھ مجلس عاملہ نے بے قصور افراد کی اندھا دھند گرفتاری پرجمعے ة کی طرف سے ہونے والی قانونی کارروائی کی تا ئید کرتے ہوئے اس کو جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔”تنظیم کے سوسال مکمل ہونے پر جاری صد سالہ تقریبات کو مزید با معنی بنانے کے لیے مجلس عاملہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں مولانا محمود مدنی، مولانا نیاز احمد فاروقی ، مولانا مفتی محمد سلمان منصورپوری ، مولانا صدیق اللہ چودھری ، مولانا متین الحق اسامہ کانپوری بطور رکن اور مولانا معزالدین احمد بطور کنوینر شامل ہیں۔اس کے علاوہ جمعے ة یوتھ کلب سے متعلق بھی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔مجلس عاملہ نے جمعے ة علماءہند اور ملک کی کئی اہم شخصیات کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج وغم کا اظہا رکیا، بالخصوص مولانا حسیب صدیقی دیوبند، مولانا محمد قاسم پٹنہ ، مولانا اسرارالحق قاسمی کشن گنج،مولانا یعقوب مدراسی ، مولانا واضح رشید ندوی و دیگر مرحومین کے لیے تعزیت و دعائے مغفرت کی گئی ۔اجلاس میں صدر جمعے ة علماءہند کے علاوہ بطور رکن مولانا امان اللہ قاسمی نائب صدرجمعے ة علماءہند،مو لانا محمودمدنی جنرل سکریٹری جمعیة علماءہند،مولانا رحمت اللہ کشمیری ، مولانا قاری شوکت علی ویٹ ، مولانا بدرالدین اجمل صدر جمعے ة علماءآسام، مولانا ندیم صدیقی صدر جمعے ة علماءمہاراشٹر، مولانا حافظ پیر شبیر احمدصدر جمعے ة علماءتلنگانہ و آندھر ا پردیش،، مولانا مفتی محمد سلمان منصورپوری مرادآباد ، مفتی جاوید اقبال کشن گنجی، وغیرہ نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا