ضلع رام بن کے تحصیل کھڑی میں برف باری کا قہر

0
0

کئی مکانات برف کی زد میں آ کر تباہ،بنیادی سہولیات کا فقدان
سجاد احمد کھانڈے
رام بنضلع رام بن کے کئی علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے لگاتار برف بری ہونے سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہیںجہاں عوام ابھی تک برفباری میں کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔واضح رہے تحصیل کھڑی کے دور دراز علاقہ جات مہو منگت ترگام اوردیگر علاقہ جات برف باری ہو رہی ہے وہیں منگت میں دو رہائشی مکانوں اور ایک ارکاری اسکول کے اندر برفانی تودے گھس گئے ہیں لیکن افرادِ خانہ کومقامی لوگوں نے محفوظ مقامات پر نکال دیا ہے۔علاوہ ازیںیہاں کئی گھروں کو خالی کر دیا گیا۔وہیں کھڑی کے ترگام علاقہ میں بھی 8 گھروں کو برف سے نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہے اس علاقہ میں عوام کو کئی طرح کی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی ہے ۔عوامی حلقوں کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ لوگ شدید پریشنیوں میں مبتلا ہیں جہاں بنییادی سہولیات کا فقدان ہے ۔عوام نے گورنر انتظامیاں سے اپیل کی ہے کہ وہ یہاں پر ہوائی جہاز کا بندوبست کرے اور یہاں پر جن چیزوں کی عدم دستیابی ہیں انکو پورا کرنے کی کوشش کرے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا