کشتواڑی طلاب کھیل کے میدان میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں ۔
لازوال ویب ڈیسک
کشتواڑ//کشتواڑ کے بھارتیہ ودیا مندر ہایر سکینڈری سکول میں آج این ایچ پی سی ڈول ہستی کی طرف سے مفت کھیلو کشتواڑ کا پروگرام منعقد کیا گیا اور اس موقعہ پر این ایچ پی سی جنرل منیجر یوگیندر کوٹھا مہمان خصوصی تھے، اور ان کے ہمراہ ریٹایرڈ ڈسٹرکٹ آفیسر دیوان چند پریہار بھی موجود رہے اور اس پروگرام میں بھارتیہ ودیا مندر ہائرسکینڈری ا سکول تا اسلامیہ ہایر سکینڈری سکول اور آدرش بالنیکیتن ہائی ا سکول کے سکولی طلبہ نے حصہ لیا اور اس پروگرام میں تینوں سکولی طلبہ کو کبڈی ،ولی بال ،کھو کھو کھیل کا انعقاد کرایا اور اس موقعہ پر جی ایم این ایچ پی سی نے کھیل کا افتتاع کرتے ہوئے ا سکولی طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ میں کھیل کے میدان میں بہت کم سکولی طلبہ حصہ لیتے ہیں لہذا کشتواڑ سے سکولی طلبہ و سکول کے تمام آفیسران سے گزارش ہے کہ کھیل کے میدان میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔