15 دسمبر 2021 سے نٹرنگ جموں میں تھیٹر ورکشاپ کا انعقادہوگا:بلونت ٹھاکر

0
0

کہابرطانیہ میں مقیم تھیٹر ڈائریکٹر، مصنف اور اداکار آروشی ٹھاکر رانا ورکشاپ کی ڈائریکٹر ہوں گی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ بین الاقوامی تھیٹر ڈائریکٹر 15 دسمبر 2021 سے نٹرنگ جموں میں تھیٹر ورکشاپ کا انعقاد کریں گے۔ اس دوران برطانیہ میں مقیم تھیٹر ڈائریکٹر، مصنف اور اداکار آروشی ٹھاکر رانا ورکشاپ کی ڈائریکٹر ہوں گی۔اس خیالات کا اظہارڈائریکٹر نٹرنگ بلونت ٹھاکر نے جموں کے نوجوان تھیٹر کے شائقین کو بین الاقوامی سطح پر تربیت یافتہ اور تجربہ کار اساتذہ سے تربیت حاصل کرنے کے اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بحران کی وجہ سے تمام تربیتی/پریکٹس کے مواقع رک گئے تھے جس کی وجہ سے پرفارمنگ آرٹس پر برا اثر پڑا ہے اور اس ورکشاپ جیسی اہم کاوشیں یقینی طور پر جموں و کشمیر کے تھیٹر آرٹ سین کو پھر سے زندہ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔وہیںورکشاپ کے ڈائریکٹر کا تعارف کراتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آروشی ٹھاکر رانا ایک پیشہ ور تھیٹر ڈائریکٹر، مصنفہ اور اداکار ہیں جو برطانیہ میں مقیم ہیں۔ موصوف نے کہاکہ وہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی پہلی ہندوستانی ہیں جن کی ہدایت کاری میں 2019 میں انتہائی باوقار نہرو سنٹر، لندن، مے فیئر، زرتشتی مرکز، لندن اور 2018 میں کالا گھوڑا آرٹس فیسٹیول، ممبئی، 2018 میں ٹیگور ہال چندی گڑھ میں اور 2018 میں ڈائریکشن کی شروعات ہوئی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا