منڈی کی فتح پور پنچائت میں پلان مرتب کرنے کیلئے اہم مجلس کا ہوا اہتمام

0
0

سرپنچ پنچائت کو وارڈ نمبر چار کی عوام نے مسائل سے کیا آگاہ
لازوال ڈیسک
منڈی تحصیل منڈی کے تحت گاﺅں فتح پور کی پنچائت فتح پور کے وارڈ نمبر ۴ درزیاں میں ایک اہم مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں وارڈ کے کئی ووٹران نے شرکت کی اور مالی سال 2019-20کیلئے پلان کا خاکہ مرتب کیا ۔اس موقع پر علاقہ کے لوگوں نے اپنے اپنے کام پلان میں رکھوائے اور اپنی تجویز پیش کی۔ واضح رہے اس مجلس کا اہتمام وارڈ پنچ محمد نذیر کی قیادت میں ہو ا جہاں پنچائت سرپنچ بھی پہنچے ۔وہیں عوام نے اپنے مسائل سے سرپنچ اور پنچ کو آگاہ کیا جہاں سرپنچ نے عوام کو یقین دہانی کروائی کہ پنچائت میں شفافیت سے کام کروائے جائیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا