سرحدی باشندگان میں غیر سرکاری تنظیم نے کئے گیس کِٹ تقسیم

0
0

ڈاکٹر شہزاد ملک نے تقریب میں کی بطور مہان خصوصی شرکت
لازوال ویب ڈیسک
جموںراشتریہ والنٹئیریوتھ آرگنائزیشن نامی ایک غیر سرکاری تنظیم جو پچھڑے ہوئے عوام اور سرحدی باشندگان کی فلاح کیلئے اپنی خدمات انجام دے رہی ہے نے یہاں تحصیل مینڈھر کی گھانی دھراٹی پنچائت میں ایک امدادی کیمپ کا انعقا د عمل میں لایا جس میں ڈاکٹر شہزاد ملک نے بطور مہمان خصوی شرکت کرتے ہوئے بیواﺅں میں گیس کِٹ اور طلاب میں اسٹیشنری تقسیم کی۔اس موقع پر ڈاکٹر شہزاد نے تنظیم کے سینئر ممبران گردیپ سنگھ سراف اور آر کے بٹا کی کاوشوں کی سراہنا کی۔موصوف نے یہاں کی مقامی آبادی اور پنچ ،سرپنچ حضرات کا ایسی تقریب منعقد کرنے پر شکریہ اداکیا ۔اس موقع پر امرت سنگھ سراف، سربجیت سنگھ، جگجیت، دلیپ، سورج پرکاش اور پرتپال سنگھ موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا