ایس سی ،ایس ٹی،او بی سی کنفیڈریشن کے بینر تلے وزیر اعظم ہند کی جموں آمد پر احتجاج

0
0

کہا پچھڑے ہوئے طبقات کو کو فراہم کردہ حقوق سے نظر انداز کیا ہے
لازوال ویب دیسک
جموںوزیر اعظم ہند کی جموں آمد کے موقع پر ایس سی ،ایس ٹی،او بی سی کنفیڈریشن کے بینر تلے جموں کے امبیڈکر چوک سے تنظیم کے ریاستی صدر آر کے کلسوترہ کی قیادت میں ایک احتجاج کیا جس میں مظاہرین نے سیاہ جھنڈے اور بیج تھامے ہوئے تھے ۔وہیں مظاہرین نے احتجاج کے دوران کہا کہ سرکار نے غیر آئینی اقدام اٹھا کر ایس ٹی، ایس سی اور او بی سی کو فراہم کردہ حقوق سے نظر انداز کیا ہے ۔اس دوران کلسوترہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں پی ڈی پی اور بھاجپا اتحاد جسے مودی حکومت کہا جاسکتا ہے نے پچھڑے ہوئے طبقات سے انصاف نہیں کیا ہے۔تنظیم کے ریاستی صدر نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں سے 13روسٹر پوائنٹ نظام کو واپس لیا جائے اور قدیمی 200روسٹر نظام کو بحال کیا جائے ۔وہیں کنفیڈریشن نے پچھڑے طبقات کی ریاست میں حال زار پر تشویش کا اظہار کیا ۔اس موقع پر رمیش سرمال، محمد شفیع بجاڈ، ششی سیال، امر ناتھ بھگت، امر الدین کسانہ و دیگران نے اظہار خیال کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا