دہشت گردی سے متعلق واقعات کی تعداد میں اضافہ کے پیش و نظر اٹھائے گئے اقدامات۔ پولیس
نمائندہ لازوال
کشتواڑ؍؍جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ پورا کشتواڑ ضلع اب مکمل طور پر سی سی ٹی وی کی نگرانی میں آگیا ہے اور ضلع میں کسی بھی واقعے کے بعد کوئی بھی اب پولیس کی گرفت سے بچ نہیں سکے گا۔پولیس ذرائع کے مطابق کہ کشتواڑ ضلع میں اگرچہ پچھلے کچھ برسوں کے دوران دہشت گردی سے متعلق واقعات کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا تاہم سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طور ماضی میں انسداد دہشت گردی کے محاذ پر بڑی کامیابیاں حاصل کی۔پولیس کے ایک اعلی افسران نے بتایا کہ پولیس نے عام لوگوں کے ساتھ مل کر سیکورٹی سیٹ اپ کے لیے گرے ایریا میں سی سی ٹی وی نصب کیے ہیں اور اب ہم اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ پورا کشتواڑ شہر مکمل طور پر سی سی ٹی وی کی نگرانی میں آگیا ہے اور جرائم کا ارتکاب کرنے والے ملزم اب پولیس کی گرفت سے نہیں بچ سکے گے۔پولیس افسران کا ماننا ہے کہ اگر ضلع میں کوئی بھی ناخوشگوار واردات سامنے آئی گی تو اس طرح کی ٹیکنالوجی سے ہم آسانی کے ساتھ مجرموں تک پہنچ سکے گے اور اس طرح کے اقدام سے اگر کوئی بھی کسی بھی قسم کی واردات یا چوری میں ملوث پایا جائے گا تو وہ اب بچ نہیں سکے گا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کی اس اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہنا کی ہے۔