ملک میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد4لاکھ61ہزار 849

0
0

نئی دہلی،// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز گزشتہ روز کے مقابلے میں اضافہ درج کیا گیا ہے اور اس دوران 11 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں، حالانکہ صحت یاب ہونے والے کی تعداد نسبتاً زیادہ ہے۔ جس سے ایکٹیو کیسزمیں کمی آئی ہے۔
بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 11466 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 43 لاکھ 88 ہزار 579 ہو گئی ہے۔ اس دوران 11961 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اور اس کے ساتھ ہی اس مہلک وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 87 ہزار 47 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز 955 سے گھٹ کر 139683 رہ گئ ہے۔
اسی عرصے میں 460 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد چار لاکھ 61 ہزار 849 ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح 0.42 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.25 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد پر برقرار ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا