ماورائے ازدواجی تعلق کیلئے شوہر کاسفاکانہ طورپرقتل

0
0

بے رحم خاتون ،بھائی اورعاشق سمیت گرفتار۰ مزید تفتیش جاری :ایس ڈی پی او مینڈھر جعفری
تین ماہ میں پونچھ پولیس نے کیا قتل کا تیسرا کیس حل
جے کے این ایس

پونچھ؍؍صوبہ جموں کے مینڈھر پونچھ علاقہ میں ایک نوجوان دوافروش کی پُراسرارموت کی گتھی کوسلجھاتے ہوئے پونچھ پولیس نے مقتول کی اہلیہ کوسگے بھائی اورعاشق سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس حکام نے بتایاکہ38سالہ طاہرمحمود کے قتل کا سبب، ان کی اہلیہ کا ماورائے ازدواجی تعلق بن گیا۔جموں وکشمیرپولیس نے منگل کے روز صوبہ جموں کے پونچھ ضلع کے مینڈھر کے دھرگلون علاقے میں ایک خاتون کوسگے بھائی اور عاشق سمیت گزشتہ ماہ اپنے 38 سالہ شوہر کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔پولیس نے 2، اکتوبر کو متوفی دوافروش38سالہ طاہر محمود ولد محمد صادق مرحوم کی لاش اس کے کمرے سے مشکوک حالات میں لاش برآمد کی تھی۔اس کے بعد پولیس نے تھانہ میں سی آرپی سی 174کے تحت اس واقعے کی تحقیقات و تفتیش کی کارروائی شروع کی۔ایس ڈی پی او مینڈھر زیڈ اے جعفری نے بتایا کہ مواد اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر تفتیشی کارروائی کو آئی پی سی کی دفعہ 306 (خودکشی کی ترغیب) ،111 (ٹھگ کی سزا) اور 34 کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 115/2021میں تبدیل کیا گیا۔مقتول طاہر محمود کی اہلیہ زیب النسائ، اس کے عاشق محمد اقبال اورسگے بھائی رضوان احمد ساکنان دھارگلون مینڈھر پونچھ کے خلاف معاملہ آگے بڑھاتے ہوئے کواُنھیں گرفتار کیاگیا۔ایس ڈی پی او مینڈھرجعفری نے کہا کہ طاہر محمود کے قتل کا سبب، ان کی اہلیہ کا ماورائے ازدواجی تعلق بن گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے اور کیس میں ہونے والی پیش رفت اسی کے مطابق شیئر کی جائے گی۔خیال رہے مینڈھر میں پولیس نے گزشتہ تین ماہ میں قتل کا یہ تیسرا کیس حل کیا ہے۔ اس سے قبل پولیس نے شہناز اختر اور شارق کے قتل کے کیس حل کئے تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا