شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب کی طرف سے کالج گراؤنڈ پونچھ میں ایک تقریب کا انعقاد

0
0

بوائز ہائر سکینڈری اسکول پونچھ کا نام شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ کے نام سے موسوم کرنا ایک تاریخی قدم : محمد طارق
ماجد چوہدری

پونچھ؍؍ شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب پونچھ کی جانب سے ڈگری کالج گراؤنڈ پونچھ میں شام کے وقت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائر سکینڈری اسکول پونچھ کا نام شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ کے نام سے موسوم کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا اور ضلع انتظامیہ کا کلب کے چیئرمین محمد طارق نے شکریہ ادا کیا۔اس تقریب میں اے ڈی ڈی سی پونچھ عبدالستار مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے۔تقریب میں ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار نے بھی شرکت کی اور شرکاء کو خطاب کیا اور شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس تقریب میں اے ڈی ڈی سی پونچھ عبدالستار و ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار کے علاوہ کئی دوسری سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں ایڈوکیٹ بزمی ، تاج میر ، مولوی فرید ، وحید بانڈے و دیگر معززین نے شرکت کی۔ایڈوکیٹ بزمی اور تاج میر نے بھی شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بہادری کو سراہا اور انہیں سلام پیش کیا۔آخر میں شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب کے چیئرمین محمد طارق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ یو ٹی و ضلع انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائر سکینڈری اسکول پونچھ کا نام شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ کے نام سے موسوم کیا اور بتایا کہ حکومت کے اس فیصلے نیصحیح معنوں میں شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا