دیہی علاقوں میں موبائیل نیٹ ورک کا فقدان

0
0

صارفین پریشان ڈاٹا فضول میں خرچ کسی کام کا نہیں نیٹ ورک

ریاض ملک
منڈی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے تمام دیہی علاقوں میں ائیرٹل نیٹ ورک نہایت خستہ ہوچکاہے۔ لوگ کال کرنے تک سے پریشان ہیں۔ وہی روزانہ لاکھوں روپے ریچارج کے بھی ضائع ہوتے ہیں۔ اور ڈاٹا فضول جاتاہے۔ نیٹ کام نہیں کرتا ہے۔ کوئی بات چیت نہیں کرپاتاہے۔ واٹس آپ فیس بک ٹویٹر کے علاوہ میل اور ڈونلوڈ کرنے کے لئے ایک منٹ کا کام دنوں میں بھی نہیں ہوپاتاہے۔ یہاں دیہاتوں میں تو نیٹ سسٹم اور آن لائین کا تو دوردقر تک واسطہ نہیں ہے۔اس حوالے سے منڈی لورن گلی پنڈی جندرولہ فتح پور ساتھرہ اڑائی چکھڑی بن ناگاناڑی وغیرہ کے لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہاکہ ایرٹیل کے مقامی کارکنان یہاں خاموش تماشائی بنے ہوے ہیں اور کبھی بھی کمپنی کو اس مسئلے کو پہنچانے کی زحمت گوارا نہیں کرتے ہیں۔ منڈی لورن گلی پنڈی چھیلہ ڈھانگری،اڑائی فتح پور بائلہ ،پلیرا چکھڑی ایئرٹیل کمپنی تمام علاقوں میں ناکام ہوگئی۔ اور یہ کمپنی صرف عوام کے استحصال کے لئے رہ گئی ہے۔ اور ایسالگتاہیکہ اب یہ جی او کو موقع دے رہے ہیں۔خود بی ایس این ایل کی طرح اپنا بوریا بستر باندھ کر گھر واپسی ہورہی ہے۔ کئی لوگوں نے لازوال سے بات کرتیہوے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے گزارش کی ہیکہ وہ ائیر ٹل کمپنی کے کارکنان کی انکوائری کریں اور عوام کو نیٹ ورک کی خستہ حالی سے نجات دلوائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا