مودی حکومت غریبوں، کسان اور نوجوانوں کے لئے وقف :شاہ

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے آخری اور عبوری بجٹ میں کسانوں، متوسط طبقہ ، خانہ بدوش قبائل، غیر منظم سیکٹر کے کارکنوں کو دی گئی راحت اور سیکورٹی، شمال مشرقی علاقے کی ترقی کے لئے الاٹمنٹ میں اضافہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ اس سے پھر ثابت ہو گیا ہے کہ مودی حکومت غریبوں ، کسانوں اور نوجوانوں کے خوابوں اور ان کے عزائم کے لیے وقف ہے ۔شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کے بجٹ نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ مودی حکومت ملک کے غریبوں،کسانوں اور نوجوانوں کے خواب اور عزائم کیلئے وقف ہے ۔ انہوں نے اسے مکمل بجٹ بتاتے ہوئے اس کے لئے وزیر اعظم اور ان کی حکومت کو مبارکباد دی۔ بی جے پی صدر نے کہا کہ دو ہیکٹر سے کم زمین والے غریب کسانوں کے لئے ‘ پردھان منتری کسان سمان یوجنا’ایک تاریخی پہل ہے جس کے تحت ملک کے تقریباً 12 کروڑ کسانوں کو مودی حکومت کی طرف سے 75000 کروڑ روپے کے بجٹ سے سالانہ 6000 روپے دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کسان کی آمدنی دو گنا کرنے کی کوشش میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گئو ماتا کی سناتن ثقافت اور ہندوستان سے اٹوٹ رشتہ ہے ۔ مودی حکومت کی طرف سے 750 کروڑ روپے سے ‘راشٹریہ گئو کل مشن’ اور اس کے تحفظ اور فروغ کے لئے ‘راشٹریہ کام دھینو آیوگ’ ایک بے مثال قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ‘شرم یوگی مان دھن یوجنا’ دہائیوں سے ترقی کی مرکزی دھارے سے محروم غیر منظم سیکٹر میں کام کرنے والے ملک کے غریب مزدوروں کے تئیں مودی حکومت کی یہ حساسیت کی علامت ہے ۔ اس منصوبہ میں حکومت اور مستحقین کی رفاقت سے تقریباً 10 کروڑ غریب کارکنوں کو 60 سال کی عمر کے بعد 3000 روپے تک کی ماہانہ پنشن دی جائے گی۔انہوں نے کسان کریڈٹ میں دی جانے سود میں دو فیصد کی چھوٹ اور وقت سے قرض ادا پر تین فیصدکی چھوٹ سے کسانوں کو پانچ فیصد تک سود میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کسانوں کو بڑی راحت دے گا۔ کسانوں کے مفاد میں مودی حکومت کے فیصلہ کا استقبال کرتے ہیں ۔ انہوں نے ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں بیش قیمت تعان دینے والے ملاح برادری کی فلاح و بہبود کے لئے مرکزی حکومت میں ‘ماہی گیری’ محکمہ بنائے جانے کے لئے وزیر اعظم مسٹر مودی کے تئیں شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کسان کریڈٹ کارڈ کا فائدہ ملاح برادری کو دینے سے انہیں بہت فائدہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہمیشہ سے نظراندازکئے گئے اور ترقی سے محروم خانہ بدوش برادری کی فلاح و بہبود کے لئے بنائے گئے ‘ویلفیئر بورڈ’ اور ان کی شناخت کے لئے پالیسی کمیشن تحت بنائی گئی کمیٹی سے ان کی ترقی کی کوششوں کو استحکام اور رفتار ملے گی۔ شاہ نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی مودی حکومت کی ترجیحات رہی ہے ۔ مودی حکومت نے خواتین کی ترقی کو خواتین کی قیادت میں ترقی متعارف کر کے دکھایا ہے ۔ ‘پردھان منتری ماتر وندنا یوجنا’اور ماؤں کو دھوئیں کی لعنت سے آزاد کرنے والی ‘اججولا یوجنا’ کا مقصد آٹھ کروڑ کرنا، اسی کا مظہر ہے ۔ انہوں نے ایک لاکھ گاؤوں کو ڈجیٹل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے گاؤں اور شہر کی دوریاں کم ہوں گی اور دیہی علاقے بھی ملک کی ترقی میں یکساں شراکت ادا سکیں گے ۔ اس سے گاؤں بھی نہ صرف ملک بلکہ عالمی سطح کے علم، سائنس اور تکنیک کا فائدہ لے سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ برسوں سے نظرانداز ملک کی سلامتی ہمیشہ سے مودی حکومت کی ترجیح رہی ہے ۔ مودی حکومت نے اپنے ہر فیصلے سے ہمارے فوجیوں کا حوصلہ اورو قار میں اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے دفاعی بجٹ کے لیے اب تک کا سب سے زیادہ تین لاکھ کروڑ روپے مختص کرنے پر حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں شمال مشرق کی ترقی کے بجٹ کو 21 فیصد بڑھا کر 58 ہزار کروڑ کے فیصلے سے شمال مشرق بھی ملک کی ترقی کے مین اسٹریم سے تیزی کے ساتھ جڑے گا۔ منظم سیکٹر میں کام کرنے والے مزدور اور کارکنوں کو 7000 روپے تک کا بونس اور بونس ملنے کی اہلیت کے لیے 21 ہزار فی ماہ بڑھنے کے فیصلے سے کم سطح پر کام کرنے والے طبقے کو بڑی راحت ملی ہے ۔ شاہ نے کہا کہ پانچ لاکھ روپے تک کی سالانہ آمدنی کو مکمل طور سے ٹیکس سے مبرا کرکے وزیر اعظم مودی نے ملک کے متوسط طبقے کو ایک بڑی راحت دی ہے ۔ مودی حکومت کی طرف درمیانہ آمدنی والے طبقے کے مفاد میں کی جا رہی بالواسطہ اور براہ راست کوششوں کی کڑی میں یہ ایک بڑا فیصلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے پر ساڑھے چھ لاکھ روپے تک کی آمدنی کو مکمل طور پر ٹیکس سے چھوٹ دیکر تاریخی فیصلے سے نہ صرف مڈل کلاس کو ٹیکس میں راحت ملے گی بلکہ ان کا ملک کی ترقی میں تعاون بھی بڑھے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا