جی ڈی سی پرمنڈل نے کووڈ19 ویکسینیشن کی دوسری خوراک کیلئے کیمپ کا اہتمام کیا

0
0

کالج پرنسپل پروفیسر سیما میر نے کووڈ انفیکشن پر تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جی ڈی سی پرمنڈل نے کرونا وائرس کے سلسلے میں لگائی جانے والی ویکسین کی دوسری ڈوز کیلئے کیمپ کا اہتمام کیا جس میں کالج کے طلباء اور عملے نے کووِڈ19 ویکسینیشن کی دوسری خوراک لی۔اس موقع پر بی ایم او پرمنڈل ڈاکٹر شمیم نے اپنی میڈیکل ٹیم بھیجی جس میں ڈاکٹر شہناز، ڈاکٹر نیرج، سنتوش کماری، نشا دیوی، جیوتی شامل تھیں۔وہیں عملے نے اس دوران 50 سے زائد طلباء اور عملے کے ارکان کو ویکسین لگائی۔دریں اثناء کیمپ شروع میں کالج پرنسپل پروفیسر سیما میر نے طلباء اور عملے سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں کووڈ وائرل انفیکشن کے تیزی سے پھیلاؤ کے بارے میں آگاہ کیا اور اس بات پر بھی زور دیا کہ صرف ویکسین ہی ہے جو اس سلسلے میں ہماری حفاظت کر سکتی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا