وزیر اعظم مودی کا انڈونیشیا کے صدر سے تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

0
0

روم، //وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو سے ملاقات کی اور تجارت اور سرمایہ کاری سمیت جامع اسٹریٹجک شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔
مسٹر مودی نے انڈونیشیا کو جی 20 کی اگلی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر بھی مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا’’آج صدر جوکو ودودو سے مل کر خوشی ہوئی۔ ہندوستان اورانڈونیشیا کے درمیان تعاون کے موجودہ شعبوں کے ساتھ ساتھ نئے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جہاں دونوں ممالک اپنے شہریوں کے فائدے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔
انڈونیشیا اٹلی سے اگلی جی 20 کی صدارت سنبھالے گا، جب کہ ہندوستان یکم دسمبر 2022 سے جی 20 کی صدارت کرے گا اور 2023 میں جی 20 رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
ہندوستان نے’G-20 ٹرائیکا‘ کے حصے کے طور پر اٹلی اور انڈونیشیا کو اپنا تعاون بڑھایا ہے، جس میں جی20 کے ماضی، حال اور مستقبل کے صدور شامل ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا