روم/ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو روم میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
محترمہ مرکل کے ساتھ مسٹر مودی کی ملاقات میں اگلے ممکنہ چانسلر مسٹر اولاف شلز بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم کے دفتر(پی ایم او) نے ایک ٹوئٹ میں کہا’’ وزیر اعظم نریندر مودی اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے روم میں جی20 گروپ کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-جرمنی تعلقات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی ہمارے کرہ ارض کی بہتری کے لیے اچھا اشارہ ہے۔‘‘