بیوپار منڈل اور انتظامیہ کی لاپرواہی

0
0

سنگلدان بن گیا کوڑا دان؟بازار میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر راہگیروں کیلئے باعث ِ پریشانی
لطیف ملک

گول؍ سب ڈویژن گول کے بلاک سنگلدان بازار میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر کو دیکھتے ہوئے اگر سنگلدان کو کوڑا دان کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ پیوپار منڈل کی لاپرواہی کا یہ عالم ہے کہ انھوں نے کوئی صفائی ستھرائی کیلئے کسی بھی قسم کا کوئی انتظام نہیں رکھا ہے جبکہ دوکاندار حضرات تمام کوڑا کرکٹ یا تو سڑکوں کے کنارے جمع کررہے ہیں یا پھر نالیوں میں پھینکتے ہیں جس وجہ سیپورے بازار میں بدبو ہی بدبو پھیلی ہوئی ہے اور راہ گیروں کوچلنے میں شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اِدھر مقامی لوگوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیوپار منڈل سنگلدان نے بازار میں صفائی ستھرائی کے انتظام کیلئے کوئی زحمت گوارہ نہیں کی لیکن انتظامیہ بھی اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے جب کہ یہاں سے روزانہ اعلیٰ آفیسران کا گزر ہوتا ہے اور وہ روزانہ گندگی سے لپ پت اِس سنگلدان بازار کو دیکھتے ہیں لیکن کبھی توجہ دینے کی زحمت گوارہ نہیں کی آخر بازار میں صفائی ستھرائی کا فقدان کیوں بنا ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے متعلقہ نائب تحصیلدار سنگلدان سے مطالبہ کیا کہ وہ بازار کا معائنہ کریں اور بیوپار منڈل کو ہدایت دیں کہ وہ کوڑا کرکٹ سڑکوں اور نالیوں سے نہ پھینکیں بلکہ صفائی ستھرائی کے فوری انتظامات کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا