قوم کی یکجہتی، سالمیت اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے خود کو وقف کرنے کاعہد لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کرنے کے طور پر، قومی اتحاد کا دن (راشٹریہ ایکتا دیوس) 31 اکتوبر 2021 کو سیکورٹی ہیڈکوارٹر جے اینڈکے، سدھرا میں منایا گیا۔ اس تقریب کا انعقاد ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ جموال، آئی پی ایس، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، سیکورٹی جے اینڈ کے ،کے زیراہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر شری رنجیت سنگھ، جے کے پی ایس، ایس ایس پی (ٹیک)، شری آر پی سنگھ، جے کے پی ایس (اسٹاف آفیسر)، سری آشیش راٹھور، سی پی او کے علاوہ سیکورٹی ہیڈ کوارٹرز/ سیکورٹی جموں و کشمیر اور سیکورٹی ٹرانسپورٹ ورکشاپ جے اینڈکے کے دیگر افسران/ اہلکار بھی موجود تھے۔ تمام افسران / اہلکاروں نے سنجیدگی سے *”راشٹریہ ایکسٹرا دیوس”* کا عہد لیا کہ وہ قوم کی یکجہتی، سالمیت اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے خود کو وقف کردیں گے۔