کہاپٹیل نے آل انڈیا ایڈمنسٹریٹو سروسز شروع کرکے ملک میں مضبوط انتظامیہ کی بنیاد رکھی
دیپک شرما
کشتواڑ ؍؍ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آل انڈیا ایڈمنسٹریٹو سروسز شروع کرکے ملک میں مضبوط انتظامیہ کی بنیاد رکھی۔ڈپٹی کمشنر کا سردار پٹیل کو خراج عقیدت اتوار کو سردار پٹیل کی سالگرہ پر جاری ایک پیغام میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انہوں نے قومی اتحاد میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سردار پٹیل تحریک آزادی کے ایک اہم ستون تھے۔ وہ کسانوں کے مسیحا، ایک پرعزم منتظم اور مدبر تھے۔انہوں نے 560 ریاستوں کو متحد کرکے قومی اتحاد کو مضبوط کیا۔ انہوں نے آل انڈیا سروسز شروع کرکے ملک میں مضبوط انتظامیہ کا آغاز کیا۔ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے کہا کہ جدید ہندوستان کے معمار سردار ولبھ بھائی پٹیل کی پاکیزہ یاد کو ان کی سالگرہ کی بنیاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنھوں نے ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘تحریک دی۔ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے اس دوران ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں تمام ملازمین تا آفیسران کے ساتھ خراج پیش کیا اور اس دن پر ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز محکمہ کی جانب سے موٹر سایکل ریلی نکال کر پورے کشتواڑ شہر میں جھنڈا لیکر یاد کیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کے ہمراہ ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بھاٹ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر کشتواڑ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کشوری لال شرما ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ، تا دیگر آفیسران تا ملازمین موجود رہے۔