زیر اعظم مودی 3 فروری کو پاور ٹرانسمشن پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے

0
40
یواین آئی
جموں؍؍وزیر اعظم نریندر مودی 3 فروری کو جموں وکشمیر کے دورے کے دوران یہاں 1000 میگاواٹ صلاحیت والے این آر ایس سی پاور ٹرانسمشن پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ یو این آئی کو ایک سٹرلائٹ بجلی عہدیدار نے بتایا ‘وزیراعظم نریندر مودی ریاست کے دورہ کے دوران 3 فروری کو 1000 میگاواٹ این آر ایس ایس بجلی پرجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے’۔ انہوں نے کہا کہ سٹر لائٹ بجلی گروپ جموں و کشمیر حکومت کی ریاست میں برابر چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کرنے اوربجلی کوگھر گھر پہنچانے میں شراکت دار ہے۔ مذکورہ عہدیدار نے کہا کہ کمپنی اگلے پانچ برسوں کے دوران ریاست میں سولر انرجی اور قابل تجدید انرجی کے پرجیکٹوں میں بھی حصہ لینے پر بھی غور کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں انتہائی ناسازگار موسمی حالات اور دراز پہاڑیوں کے سلسلے یہاں بڑے پروجیکٹوں کی تکمیل میں طوالت کے اہم وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹر لائٹ بجلی گروپ ریاست میں بجلی کے میدان میں سب سے بڑا پرائیویٹ سرمایہ کار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے این آر ایس ایس کے 29 بجلی پروجیکٹوں کے لئے 3 ہزار کروڑ روپیوں کی سرمایہ کاری کی ہے اور سپکٹرم پروگرام کے تحت انڈین آرمی کے ٹیلی کمیو نیکیشن کے لئے 2 ہزار کروڑ روپیوں کی سرمایہ کاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آر ایس ایس 29  ٹرنسمشن لمیٹڈ وادی کو پنجاب سے 1000 میگاواٹ بجلی سپلائی کرتا ہے جس سے دونوں ریاستوں میں ٹرانسمشن سسٹم کو تقویت پہنچتی ہے۔
جلسہ ریاست میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا