فیس بک نے اپنا نام بدل کر میٹا کیا

0
0

درحقیقت آج یہ ایک باہم جڑی ہوئی، بے سرحد ورچول دنیا ہے :مارک زکربرگ
یواین آئی

نئی دہلی؍؍سوشل نیٹ ورکنگ کے شعبے کی معروف عالمی کمپنی فیس بک کو اب میٹا پلیٹ فارم کے نام سے جانا جائے گا۔ کمپنی کا ’لوگو‘ بھی بدل گیا ہے اور اور اس کے لوگو کے ساتھ انگریزی کے حرف ’ایف‘ کی جگہ انفینٹی (لا محدود) کی مظہر، علامت اور اس کے آگے میٹا لکھا ہوا ہے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ نے جمعرات کی رات یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کمپنی جو کچھ کر رہی ہے اس کے لیے فیس بک کا نام چھوٹا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی آج نہ صرف اسکرین پر کسی چیز کو دیکھنے کی سہولت ہی نہیں فراہم کر رہی ہے بلکہ ایک ایسا ورچول ماحول بھی فراہم کر رہی ہے جس میں آپ چیزوں کی گہرائی میں جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا،’درحقیقت آج یہ ایک باہم جڑی ہوئی، بے سرحد ورچول دنیا ہے جہاں لوگ ہینڈ سٹ اور دیگر آلات کے ساتھ مل سکتے ہیں، کام کر سکتے ہیں اورکھیل سکتے ہیں‘۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا