نمونیا کی ٹیکہ کاری کیلئے ملک گیر مہم کا آغاز

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍صحت وخاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے جمعہ کے روز یونیورسل امیونائزیشن پروگرام کے تحت نمونیا کے خلاف حفاظتی ٹیکہ نیوموکوکل کنجوگیٹ ویکسین (پی سی وی) کی ملک گیر مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بچوں کی اموات میں تقریباً 60 فیصد کمی آئے گی۔مسٹر مانڈویہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم سے پہلی بار پی سی وی پورے ملک میں استعمال کے لیے دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نمونیا عالمی سطح پر اور ہندوستان میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ نیوموکوکس کی وجہ سے ہونے والا نمونیا بچوں میں نمونیا کی سب سے عام وجہ ہے۔ ملک میں تقریباً 16 فیصد بچوں کی اموات نمونیا کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ پی سی وی سے بچوں کی اموات میں تقریباً 60 فیصد کمی آئے گی۔وزیر موصوف نے کہا کہ بچے ملک کا مستقبل ہیں اور انہیں صحت مند زندگی فراہم کرنا ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ پی سی وی سے بچوں کی اموات کو کم کرنے کے علاوہ، یہ بچوں کی صحت مند نشوونما اور پرورش کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر انڈر سکریٹری، وزارت صحت اور ریاستوں کے سینئر افسران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا