گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی نے "نوعمروں کی صحت کے مسائل” پر توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا

0
0

میڈیکل آفیسر، سی ایچ سی تھنہ منڈی ڈاکٹر غلام احمد چوہدری نے بطور ریسورس پرسن کی شرکت
لازوال ڈیسک
تھنہ منڈی// این ایس ایس یونٹ گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی نے آج یہاں محکمہ صحت، جموں و کشمیر کے تعاون سے "نوعمروں کی صحت کے مسائل” پر ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا۔جبکہ یہ لیکچر ڈاکٹر غلام احمد چوہدری، میڈیکل آفیسر، سی ایچ سی تھنہ منڈی نے دیا۔وہیں انہوں اس دوارن طلبا کے درمیان نوعمری کے دور سے متعلق صحت کے مختلف مسائل کی وضاحت کی۔ انہوں نے اس مرحلے کے دوران خصوصی توجہ کی ضرورت پر زور دیا اور یہ بھی بتایا کہ صحت سے متعلق مختلف مسائل جیسے ہارمونل عدم توازن، ذہنی اور جذباتی تندرستی اور مورفولوجیکل تبدیلیوں کو کیسے سنبھالا جائے۔ وہیںپروگرام کی کارروائی ڈاکٹر الطاف احمد نے چلائی۔ جبکہ یہ پروگرام کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) جاوید احمد قاضی کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔وہیں کالج کے پرنسپل نے بھی حاضرین سے بات چیت کی اور این ایس ایس یونٹ کی کاوشوں کو سراہا اور طلباء کو اپنے قیمتی خیالات سے روشناس بھی کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا