کیپٹن ’خالی کارتوس‘: سدھو

0
0

تیکھے حملے میں پنجاب کی سیاسی تاریخ کا ’جے چند‘ قرار دیا
یواین آئی

چنڈی گڑھ؍؍پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے آج سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ پر تیکھا حملہ کرتے ہوئے انھیں ’خالی کارتوس‘اور پنجاب کی سیاسی تاریخ کا ’جے چند‘ قرار دیا۔کیپٹن امریندر سنگھ کی پریس کانفرنس کے بعد پانچ ٹویٹ کی ایک سیریز میں، مسٹر سدھو نے کہا کہ کانگریس کے 78 اراکین اسمبلی کو یہ معلوم نہیں تھا کہ پنجاب کو کیپٹن امریندر کی شکل میں ایک ایسا وزیراعلیٰ ملا ہے، جس کے بازو مروڑی ہوئی ہے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کے کنٹرول میں اوربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تئیں کے وفادار ہیں اور خود کو بچانے کے لیے ریاست کے مفادات کو قربان کر دیا۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ کیپٹن انھیں کانگریس سے نکلوانا چاہتے تھے کیونکہ وہ عوام کے مسائل اٹھاتے ہیں اور حکومت کے سامنے سچ بولتے ہیں۔ انہوں نے سابق وزیراعلیٰ کو یاد دلانا چاہا کہ گذشتہ دفعہ جب انہوں نے اپنی پارٹی بنائی تھی تو وہ بری طرح ہارے تھے اور دعویٰ کیا کہ پنجاب کے عوام پھر انھیں سزا دیں گے۔مسٹر سدھو نے مزید ایک ٹویٹ میں کہا کہ کیپٹن کو یونہی وزیر اعلیٰ کے عہدے سے نہیں ہٹایا گیا اور وہ ریاست کی سیاسی تاریخ میں ’جے چند‘ کے طور پر جانا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیپٹن’خالی کارتوس‘ ہیں۔پنجاب کانگریس کے صدر نیایک اور غیر متعلقہ ٹویٹ میں کابینہ کے اسمبلی اجلاس بلانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے کیا اور کہا کہ اسے نجی بجلی کی خریداری کے معاہدے منسوخ کرنے، گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی، زرعی قوانین کو منسوخ کرنے اور پنجاب کو بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے حوالے کرنے سے روکنے کا راستہ صاف ہوگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا