پنچایت پنجگرائیں میں نایب سرپنچ کاانتخاب

0
47

لڑے مقابلے میں منظورعلی نے بشیراحمدکوپچھاڑااور بنے نائب سرپنچ
نمائندہ لازوال
نگروٹہ: نگروٹہ کی پنچایت پنج گرائیں میں پیرکے روزنائب سرپنچ کاچنائوہوا۔ پنچوں کے مابین عہدے کیلئے سخت مقابلہ ہواجہاں میدان میں ایک دھڑے سے منظورعلی میدان میں تھے وہیں دوسرے دھڑے سے بشیراحمد میدان میں تھے۔ بشیراحمد وارڈ وارڈنمبرتین سے پنچ ہیں جبکہ منظور علی وارڈ نمبر نو سے پنچ ہیں۔ ہنسراج، نورمحمد، کرشن کمار ،کلوودیگران کی زبردست حمایت کیساتھ منظور علی نے چھ ووٹ لئے جبکہ ان کے مدمقابل بشیر۔احمد کوصرف تین ووٹ ملے۔ اس طرح ایک دلچسپ مقابلے میں منظور علی پنجگرائیں پنچائت کے نائب سرپنچ منتخب ہوئے۔ واضح رہے کہ اس پنچایت میں سرپنچ کاانتخاب ابھی زیرالتوا ہے کیونکہ مبینہ طور پردھاندلی کرتے ہوئے تھوڑورام کوایک ووٹ سے کامیاب قرار دیاگیاتھا جسے ان کے مدمقابل ہنس راج نے چیلنج کردیا اور معاملہ حکام متعلقہ کے ہاں زیرالتواہے جس پرجلد فیصلہ متوقع ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا