بار ایسوسیشن پونچھ کی جانب سے سی جے ایم ریاسی کی دو بیٹیوں کی موت پر تعزیتی اجلاس

0
0

تمام وکلاء نے دونوں بچیوں کے لیے دعا کی اور اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا
ماجد چوہدری

پونچھ؍؍پونچھ ضلع میں بار ایسوسیشن پونچھ کی جانب سے صدر بار ایسوسیشن پونچھ ایڈوکیٹ معروف خان کی سرپرستی میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سی جے ایم ریاسی شری عدنان کی دو بیٹیوں کی ایک حادثے میں موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعا کی اور ان کی اہل خانہ کے ساتھ تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے رب کائنات سے دعا کی کہ وہ ان دو پھول سی بچیوں کو جنت میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔دعا مغفرت اور یکجہتی کا اظہار کرنے کے بعد اس اجلاس میں شریک تمام شرکاء نے دو منٹ کے لیے خاموشی بھی اختیار کی۔تعزیتی اجلاس میں جن افراد نے شرکت کی ان میں بار ایسوسیشن پونچھ کے صدر ایڈوکیٹ معروف خان ، ایڈوکیٹ راج محمد عباس خان ، ایڈوکیٹ یونس چوہان ، ایڈوکیٹ سنجے رینا ، ایڈوکیٹ انوج کپور و دیگر وکلاء و سٹاف بھی موجود رہا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا