سیرت مصطفی پر چلنا وقت کی اہم ضرورت: مفتی سلطان احمد نقشبندی

0
0

جامع مسجد غوثیہ محلہ بنی چھونگاں میں میلاد مصطفی کے پروگرام کا ہوا انعقاد
سرفرازقادری

مینڈھر؍؍ سرزمین چھونگاں محلہ بنی میں میلاد مصطفی کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام زیر سرپرستی مولانا اسلم رضا امام جامع غوثیہ محلہ بنی منایا گیا زیر صدارت مولانا مفتی سلطان احمد نقشبندی امام وخطیب مرکزی جامع مسجد رضوان الایمان مینڈھر منایا گیا مہمان خصوصی مولانا سید اخیار حسین شاہ امام وخطیب جامع مسجد دربار چھوٹے شاہ بادشاہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس پرفتن دور میں سیرت مصطفی پر چلنا ہی ہماری زندگی کا اصل مقصد ہے نبی کریم ؐکے صدقے ہی ہمیں سب کچھ ملاہے اگر نبی کریم نہ آتے تو آج ہم بھی اس دنیا میں نہ ہوتے یہ سب نبی کریم کا صدقہ ہے ۔مقرر ذیشان مولانا حافظ فاروق رضا اظہر نے بڑے اچھے انداز میں بیان فرمایا۔ اس موقع پر مولانا فیاض احمد رضوی امام کالابن، مولانا جاوید رضا نوری، مولانا افتخار احمد مصباحی، حافظ اشتیاق احمد امام جامع مسجد ملاچھ، حافظ شکیل نکر، مولانا تنویر احمد قادری، مولانا لیاقت حسین وارثی امام جامع مسجد چھونگاں نماں، نے شرکت کی۔ اس موقع پر عوام چھونگاں ونکہ نے شرکت کی ۔آخر میں مفتی سلطان نے بیان کیا پھر جامع مسجد کے امام نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور صلواۃ وسلام کے بعد عالم اسلام کے مسلمانوں کے لئے دعائے خیر کی اور لنگر رسول تقسیم کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا