ہندوستان کے معروف ڈیجیٹل ادائیگیوں کے پلیٹ فارم فون پے پر

0
0

تمام یو پی آئی رقم کی منتقلی آف لائن اور آن لائن ادائیگیاں مفت پیش کرتے ہیں
لازوال ڈیسک
جموں// ہندوستان کے معروف ڈیجیٹل ادائیگیوں کے پلیٹ فارم نے آج واضح کیا کہ ادائیگی ایپ پر تمام یو پی آئی رقم کی منتقلی، آف لائن اور آن لائن ادائیگیاں (یو پی آئی ،ولیٹ، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز میں مفت ہیں، اور یہ سب کے لیے مفت رہیں گی۔ صارفین فون پے ان ٹرانزیکشنز کے لیے چارج نہیں کرتا، اور مستقبل میں بھی ایسا نہیں کرے گا۔موبائل ریچارجز کے لیے، فون پے ایک تجربہ چلا رہا ہے جہاں صارفین کے ایک چھوٹے سے حصے سے 51سے100 روپے کے ریچارجز کے لیے 1 روپے، اور 100 روپے سے زیادہ کے ریچارجز کے لیے 2 روپے کی پروسیسنگ فیس وصول کی جا رہی ہے۔ یہ چارج تمام ادائیگی کے آلات یو پی آئی والیٹ، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز پر) کے صارفین پر لاگو ہوتا ہے۔ 50 روپے سے کم ریچارج بالکل مفت ہیں۔بل کی ادائیگیوں کے لیے فون پے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ادائیگیوں پر فیس لیتا ہے، اور یہ اب ایک صنعت کا معمول ہے اور بہت سے ادائیگی ایپس اور بلر پلیٹ فارمز کے لیے عام ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا