فوج کے زیر اہتمام برکھ میں خواتین سے متعلق اسکیموں پر آگاہی لیکچر کا انعقاد

0
0

مختلف اسکیموں کے بارے شرکاء خواتین کو آگاہ کیا گیا
لازوال ڈیسک
جموں//جموں و کشمیر یوٹی میں خواتین کو بااختیار بنانے کی اسکیموں کے بارے میں تعلیم اور بیداری پھیلانے کے مقصد کے ساتھ بھارتی فوج نے آج یہاں ضلع راجوری کے برخ میں خواتین سے متعلق اسکیموں پر ایک لیکچر کا اہتمام کیا۔ لیکچر کے دوران حکومت کے مختلف اقدامات جیسے کہ مہیلا ہاٹ، بیٹی بچاؤ، سوکنیا سمردھی یوجنا اور ورکنگ ویمن ہاسٹلز پر روشنی ڈالی گئی۔ ‘دی سپورٹ ٹو ٹریننگ اینڈ ایمپلائمنٹ پروگرام فار ویمن ناری شکتی پرسکار کے بارے میں شرکاء کو بتایا گیا۔وہیں گاؤں کی خواتین نے ان متعلقہ اسکیموں سے آگاہی کیلئے ہندوستانی فوج کی کوششوں کو سراہا اور اس کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔وہیں مقامی لوگوں نے بھی فوج کا اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا