اہلکاروں نے زندگی کے تمام شعبوں میں قانون کی پیروی کرنے کا عہد کیا
لازوال ڈیسک
جموں//جموں کی تمام سی آر پی ایف یونٹس اور اداروں نے آج یہاں ویجیلنس بیداری ہفتہ کا انعقاد کیا۔ وہیں اس موقع تمام یونٹوں اور اداروں میں سی آر پی ایف کے افسران اور اہلکاروں نے زندگی کے تمام شعبوں میں قانون پاسداری کرنے کا عہد کیا۔انہو ن نے عہد کیا کہ نہ رشوت لیں گے اور نہ ہی پیش کریں گے، تمام کاموں کو ایمانداری اور شفاف طریقے سے انجام دیں گے اور اپنے تمام کاموں کیلئے جوابدہ ہوں گے۔ جبکہ یہ پروگرام گروپ سینٹر جموں میں سی سی آر پی ایف جموں کے ڈی آئی جی شری بھانو پرتاپ سنگھ کی نگرانی میں کیا گیا۔وہیں عام شہریوں اور حکومت کو آگاہ کرنے کے لیے ویجیلنس بیداری ہفتہ کا انعقاد کیا اور ملازمین کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا۔