نشانہ وار ہلاکتوں کے ملوثین کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی: لیفٹیننٹ جنرل پانڈے

0
0

حالیہ ہلاکتوں کا مقصد خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنا ہے، لوگوں کو تھوڑی بہت تکلیف پہنچتی ہے
یواین آئی

سرینگر؍؍سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ وادی میں حالیہ نشانہ وار ہلاکتوں کا مقصد خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ہلاکتوں میں ملوث افراد کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور انہیں ہلاک کر دیا جائے گا۔لیفٹیننٹ جنرل پانڈے نے پیر کو یہاں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا: ‘یہاں پر پستول بردار نوجوان، ان میں سے کس نے نشہ کیا ہوتا ہے یا کسی نے پیسے لئے ہوتے ہیں، وہ کسی پر حملہ کرتے ہیں۔ اس کی وجہ سے سب کے لئے مسئلے پیدا ہو جاتے ہیں۔ کسی غیر مقامی مزدور کو ماریں گے تو نقصان ہمارا ہی ہے’۔انہوں نے کہا: ‘ایک خاتون پرنسپل کو کیوں گولی ماری گئی؟ مقصد تو یہ ہے کہ تعلیم کو نشانہ بنانا ہے۔ حالیہ ہلاکتوں کا مقصد خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنا ہے۔ لوگوں کو تھوڑی بہت تکلیف پہنچتی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ کسی کو کوئی تکلیف نہ ہو’۔لیفٹیننٹ جنرل پانڈے نے کہا کہ رول آف لا کے مطابق صرف پولیس کو ہی ہتھیار ساتھ رکھنے کا حق ہے۔انہوں نے کہا: ‘ہمیں وہ حق تبھی ملتا ہے جب ہمیں کسی علاقے میں خطرہ محسوس ہوتا ہے۔ اگر کوئی لوگوں کو ہلاک کرنے لگے گا تو ہم اسے فوراً ہلاک کریں گے’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا