برف باری اور شدید سردی نے لوٹ لی دو کنبوں کی خوشیاں
بابر فاروق/پیر ہلال
کشتواڑ؍؍ جموں وکشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع کشتواڑ میں بھی موسم نے کروٹ بدلی جس کے نتیجے میں کشتواڑ کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ کشتواڑ ضلع کے بالائی علاقوں میں شدید بارش اور برف باری کی وجہ سے کئی سڑک رابطوں پر گاڑیوں کی آمدورفت کا سلسلہ تھم گیا۔ ضلع کشتواڑ کے دور دراز علاقے مڑواہ اور واڑون کا رابطہ جموں وکشمیر کے اضلاع سے تازہ برف باری و بارش کے سبب منقطع ہوا۔ جہاں ایک طرف تازہ بارش اور برف باری سے کء سڑک رابطوں پر گاڑیوں کی آمدورفت کا سلسلہ متاثر ہوا وہیں کشتواڑ سنتھن سڑک پر سرینگر سے کشتواڑ آنے والی دو مالبردار گاڑیاں برف باری کی وجہ سے درماندہ ہوء موصولہ اطلاعات کے مطابق دو مالبردار گاڑیاں جن کا ریجسٹریشن نمبر JK17-9334 اور JK17-0053 ہے گزشتہ شب سرینگر سے کشتواڑ کی طرف سبزی لاد کر روانہ ہوئے تھے اور کشتواڑ-سنتھن شاہراہ پر سنتھن کے قریب پہنچ کر درماندہ ہوئے اور تیز برف باری کی وجہ سے اپنا سفر جاری نہ رکھ سکے۔ گاڑیوں میں چار مسافر سوار تھے جن کی شناخت امتیاز احمد ولد محمد رمضان،ساجد شیخ ولد عبدالمجید،عامر راجا ولد بشیر احمد اور داؤد مجید ولد عبدل مجید کے طور پر ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ چھاترو سے ایک بچاؤ کارروائی ٹیم روانہ ہوئی جن کی ہمراہ بھارتی فوج اور علاقہ ڈڈپیٹھ کے کچھ مقامی نوجوان بھی تھے۔ موسلادھار بارش اور بھاری برف باری کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت ممکن نہ تھی جسکی وجہ سے بچاؤ کارواء ٹیم پیدل سنتھن روانہ ہوئی لیکن موسمی حالات کی وجہ سے موقع پر نہ پہنچ سکے۔ بعد ازاں ایس ڈی پی او ککرناگ اور ایس ڈی ایم ککرناگ کی قیادت میں بچاؤ کاروائی ٹیم روانہ ہوء اور کافی دشواریوں کے بعد موقع پر پہنچے۔ اطلاعات کے مطابق موقع پر پہنچنے پر چار میں سے ایک شخص کو مردہ پایا گیا جبکہ دیگر تین کو ابتر حالت میں پایا اور انہیں نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ان میں سے ایک اور شخص کی موت ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی واقع ہوئی جبکہ دو افراد کو ہسپتال میں علاج و معالجہ کے لیے ہسپتال میں بھرتی کیا گیا۔ جن دو افراد کی موت ہوء انکی شناخت امتیاز احمد ساکنہ کچھال اور داؤد مجید ساکنہ عبدالمجید ساکنہ ڈڈپیٹھ کے طور ہوئی۔ضلع کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے کئی سیاسی و سماجی کارکنان کے ساتھ ساتھ عوام نے امتیاز احمد اور داؤد مجید کی موت پر دکھ کا اظہار کیا، مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ عوام کشتواڑ نے ایس ڈی پی اور ککرناگ ارشاد احمد اور ایس ڈی ایم ککرناگ کی کاؤشوں کو سراہا اور انکا شکریہ ادا کیا۔