صوبائی کمشنر کشمیر نے قومی مصوری کیمپ کا اِفتتاح کیا

0
0

سری نگر؍؍جموںوکشمیر میں بصری اور پلاسٹک آرٹ کو فروغ دینے کے لئے اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگویجز نے ایک قومی مصوری کیمپ کا اِنعقاد کیا جس کا اِفتتاح کی صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے نے آج یہاں تاریخی اولڈ اسمبلی کمپلیکس میں کیا۔اِس پُر وقار تقریب میں ملک کے مختلف نامور مصور حصہ لے رہے ہیں۔ یہ قومی مصوری کیمپ 24؍ اکتوبر 2021ء سے 28؍ اکتوبر 2021ء تک منعقد کیا جارہا ہے اور یہ پہلا موقعہ ہے کہ یہ تقریب کسی تاریخی یاد گار میں منعقد کی جارہی ہے جسے آرٹ گیلری میں تبدیل کیا گیا ہے۔قومی مصوری کیمپ اولڈ اسمبلی کمپلیکس میں منعقد کیا جارہاہے جس میں قومی شہرت کے مصور اور فن کار حصہ لے رہے ہیں جبکہ تجربہ کار آرٹسٹ پروفیسر اور سابق ڈین جے جے سکول آف ممبئی وسنت سونا بانی اور ایڈیشنل سیکرٹری کلچر اکیڈیمی سنجیو رانا نے بھی ایوان صدارت میں حصہ لیا ۔صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اَپنے فن اور دستکاری کے لئے دُنیا بھر میں مشہور ہے اور اِس قسم کی تقریبات کے اِنعقاد اور سینئر اور اُبھرتے ہوئے فنکاروں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے پرکلچرل اکیڈیمی کی تعریف کی۔پروفیسر وسنت نے اکیڈیمی کی طرف سے فن اور ثقافت کے فروغ اور تحفظ کے لئے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔ایڈیشنل سیکرٹری جے کے اے اے سی ایل نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔ دہلی سے جگدیشن چندر ، اَمرتسر سے کے ایس گِل ، دہلی سے اے کے ڈکشت ، دہلی سے چنچل گنگولی ، دہلی سے صبیہ خان ، دہلی سے سنجے رائے ، جگ موہن ماتھو دیا جے پور سے ، بھوپال سے وشاکھا آپٹے ،دہلی سے کشور شنکر ، وسنت سونا بانی ، اسلم نقشبند ، نوشاد غیور ، مسعود تابش ، رئوف قیاسی، محمد یوسف باچا ، اَرشد صالح ، یوسف نقشبندی، اوپی شرما ، سورپال سنگھ سالتھیا ، سروایشاسری نواس اور دیگر لوگوں نے قومی مصوری کیمپ میں حصہ لیا۔اِفتتاحی تقریب کی کارروائی ڈاکٹر فاروق انور میر زا نے انجام دی اور اِرشاد تانترے اسسٹنٹ ایگزبشن آفیسر جے کے اے اے سی ایل نے پروگرام کوآرڈی نیٹ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا