مرکزی وزیر مملکت تعلیم نے مارٹنڈ سن مندر کا دورہ کیا

0
0

اننت ناگ؍؍ مرکزی حکومت کے رسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ انو پورنا دیوی نے آج مارٹنڈ سن مندر کا دورہ کیا جو دُنیا کے قدیم سورج مندروں میں سے ایک ہے۔اِس موقعہ پر مرکزی وزیر مملکت موصوفہ کو آرکیو لوجیکل سروے آف اِنڈیا( اے ایس آئی ) کے اَفسران نے جانکاری دی کہ مندر کونارک اور موڈیرا مندورں سے قدیم ہے ۔ اُنہوں نے وزیرموصوفہ کو تاریخی مقام کی اہمیت اور بحالی سرگرمیوں کے بارے میں بھی جانکاری دی۔مرکزی وزیر موصوفہ نے ضلعی اِنتظامی کو ہدایت دی کہ وہ مندر کو سیاحتی نقشے پر لانے کے لئے ضروری اِقدامات کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ مندر ایک اہم آثار قدیمہ کی یاد گار ہے اور اس کی سیاحتی صلاحیت ملحقہ علاقوں کی مقامی معیشت کو فروغ دے سکتی ہے۔مرکزی وزیر مملکت کے ہمراہ ناظم تعلیم کشمیر ، ضلع اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران اور اے ایس آئی بھی تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا