سہارنپور// سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے اتوار کو کہا کہ اترپردیش کے آنے والے اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی تنہا ہی قسمت آزمائے گی اور کسی دیگر پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی۔
کانگریس کے سابق ریاستی صدر نے یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ پارٹی اس بار الیکشن میں کسی بھی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی۔ انہوں نے انتخابات کے پیش نظر مختلف پارٹیوں کے درمیان ہورہے اتحاد سے جڑے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ’پارٹی تنہا ہی انتخاب لڑے گی’۔
انہوں نے کانگریس کے انتخابی منشور کے بارے میں بتایا کہ اس بار الیکشن نوٹیفکیشن سے قبل ہی پارٹی کا انتخابی منشور جاری کردیا جائے گا۔ساتھ ہی خواتین کی شراکت بڑھانے کے اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے کانگریس الیکشن میں 40فیصدی سے زیادہ خواتین کو ٹکٹ دے گی۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں کانگریس جنرل سکریٹری اور ریاستی کانگریس انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں تقریبا آدھی سیٹوں پر خواتین کو ٹکٹ دینے کا عدہ کیا تھا۔ مسٹر خورشید نے کہا کہ’اس بار پارٹی اپنا انتخابی منشور جلد ہی جاری کرے گی۔انہوں نے کہا کہ انتخابی کے وقت زیادہ تر لیڈر ار کارکن انتخابی کاموں میں مشغول ہوجاتے ہیں۔ اس لئے منشور پہلے ہی جاری کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس اپنے انتخابی منشور میں گیہوں اور دھان کے لئے 2500روپئے اور گنے کے لئے 400 روپئے کم از کم سہارا قیمت دینے کے وعدے کو شامل کرے گی۔