جموں و کشمیر کی ترقی کو کوئی روک نہیں سکتا: وزیر داخلہ امت شاہ

0
0

جموں،//’ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں شروع ہونے والے ترقی کے دور کو کوئی روک نہیں سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم یہاں کی ترقی میں خلل ڈالنے والوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے مسٹر امت شاہ نے یہ باتیں اتوار کو یہاں بھگوتی نگر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا: ‘یہاں شروع ہونے والے ترقی کے دور میں خلل ڈالنے والے خلل ڈالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ترقی کا یہ دور کوئی روک نہیں سکتا ہے۔ میں آپ سب کو بھروسہ دلانے آیا ہوں کہ ترقی کے اس دور کو کوئی روک نہیں پائے گا’۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے سے پریم ناتھ ڈوگرہ اور شاما پرساد مکھرجی کا خواب پورا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘آج پریم ناتھ ڈوگرہ کا جنم دن ہے۔ پورے بھارت کے لوگ انہیں کبھی بھول نہیں سکتے ہیں۔ یہ وہ عظیم شخصیت تھیں جنہوں نے پرجا پریشد قائم کر کے شاما پرساد مکھرجی کے ساتھ ‘ایک دیش میں دو نشان، دو ودھان اور دو پردھان نہیں چلیں گے نہیں چلیں گے’ کا نعرہ دیا تھا’۔
انہوں نے کہا: ‘پریم ناتھ ڈوگرہ اور شاما پرساد مکھرجی کی آتمائیں آج وزیر اعظم نریندر مودی کو لاکھ لاکھ بار شکریہ ادا کر رہی ہوں گی۔ ہم سب کا خواب تھا کہ شاما پرساد مکھرجی کا خواب پورا ہو۔ مودی جی کی وجہ سے یہ خواب پورا ہوا ہے’۔
مسٹر امت شاہ نے کہا کہ جموں سے نا انصافی کا دور ختم ہو چکا ہے اور اب دونوں خطوں کی یکساں ترقی ہو گی۔
ان کا کہنا تھا: ‘میں آپ سے آج یہ کہنے آیا ہوں کہ جموں سے نا انصافی کا دور ختم ہو چکا ہے۔ آپ نے برسوں تک نا انصافی جھیلی ہے۔ اب دونوں کشمیر اور جموں کی مساوی ترقی ہو گی۔ دونوں خطے مل کر بھارت کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے’۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر میں ایک ایسی صورتحال کے حق میں ہیں کہ جس میں ایک بھی شخص کی جان نہ جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘پانچ اگست سے پہلے دعویٰ کیا گیا تھا کہ دہشت گردی بڑھ جائے گی۔ سنہ 2004 سے سنہ 2014 تک یہاں 2081 لوگ مارے گئے۔ یعنی ہر سال 208۔ اور سنہ 2015 سے سنہ 2021 تک ہر سال 30 لوگ مارے گئے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گردی میں کمی آئی ہے۔
قبل ازیں وزیر داخلہ امت شاہ نے آئی آئی ٹی جموں کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا اور کئی دوسرے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا