دہلی نے انڈمان نکوبار کی ٹیم کو0-21 سے شکست دی

0
0

جھانسی، 23 اکتوبر (یو این آئی) اتر پردیش کے جھانسی میں جاری "11ویں قومی سینئر خواتین ہاکی چمپئن شپ-2021” کے تیسرے دن ہفتہ کو انڈمان و نکوبار کی ٹیم کو دہلی کی ٹیم نے کھیل کے ہر شعبے میں شکست دیتے ہوئے 0-21 سے جیت درج کی۔
میچ کے آغاز میں ہی برتری حاصل کرتے ہوئے دہلی کی ٹیم نے پوری طرح سے مقابلے میں غلبہ حاصل کیا اور انڈمان ونکوبار کی لڑکیوں کو کہیں بھی کھڑا نہیں ہونے دیا۔ انڈمان کی ٹیم پورے میچ کے دوران بری طرح جدوجہد کرتی دیکھی گئیں۔
انڈمان اور نیکوبار ٹیم نے مسلسل دوسرے میچ میں انتہائی مایوس کن کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اس سے قبل مقابلے کے افتتاحی میچ میں انہیں راجستھان کے ہاتھوں 0-21 کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آج کے میچ کی کارکردگی سے پتہ چلتا ہے کہ انڈمان اور نیکوبار کی ٹیم نے اپنے ماضی کے تجربے سے کوئی سبق نہیں سیکھا جس کی قیمت آج ٹیم کو دوسرے میچ میں زبردست شکست کے ساتھ ادا کرنا پڑی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا