کوٹلی منجاکوٹ میں رہائشی مکان زمین بوس

0
58

رات کی تاریکی میں حادثہ،بال بال افرادِخانہ
ظفراقبال

منجاکوٹ؍؍بھاری برف باری و بارشوں کی وجہ سے جہاں ریاست بھر میں نقصانات کی خبریں موصول ھوئی ہیں وہی خطہ پیر پنجال منجاکو ٹ پنچائت کوٹلی میں گزشتہ رات 2 بجے بھاری بارش کی وجہ سے بلال احمد ولد عبدالغنی کا رہائشی مکان اچانک چھت گرنے کی وجہ سے تباہ ھو گیا ھے ۔اندر سو رہے بچے بال بال بچ گئے کوئی جانی نقصان نہیں ھوا بارش کی وجہ سے پتراڑہ سے کالابن روڑ کا بھی برا حال ھے وہی سماجی کارکن قاری ظفر اقبال نے ڈی سی راجوری سے اپیل کی ھے کہ علاقہ کی طرف ایک مخصوص ٹیم بھیجی جائے تا کہ جتنا بھی غریب عوام کا نقصان ھوا ھے اسکی بھرپائی کی جائے اور پتراڑہ سے کالابن دور کی بھی مرمت کی جائے جن غریب لوگوں کا نقصان ھوا ھے ان کو معاوضہ دیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا