جموں کشمیر پولیس سب انسپکٹر کی عمر 21 سے 35 سال تک ہونی چاہیے: عمران فرحت
سجاد کھانڈے
کھڑی ؍؍ آل جموں وکشمیر یوتھ فیڈریشن چناب ویلی انچارج عمران فرحت نے جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نان گزیٹیڈ اور گزیٹیڈ پوسٹوں میں بھرتی کے لیے ہر دوسرے امتحان میں جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو پانچ سال کی عمر میں رعایت دی جاتی ہے تو پھر جموں کشمیر پولیس کے سب انسپکٹر کی نئی اسامیوں کو تعینات کرنے کے لئے عمر کی نرمی کیوں نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جسے ہم سب جانتے ہیں کہ پچھلے 4 سالوں سے جموں و کشمیر کی سابقہ ریاست سیاسی بحران ، ہنگامہ آرائی اور تنازعات میں مبتلا ہے اور پچھلے تین سالوں میں ہم نے انٹرنیٹ بند ، لاک ڈاؤن اور سرحد پار فائرنگ کا مشاہدہ کیا ہے۔پچھلے پانچ سالوں میں جموں وکشمیر میں کوئی بڑی بھرتی کی مہم نہیں چلائی گئی ہے۔ ہمارے یہاں بے روزگاری کی شرح 21.1 فیصد ہے۔ مذکورہ بالا تمام وجوہات اور امتحانی عمل میں تاخیر کی وجہ سے بیشتر امیدوار اب اپنی عمر کے آخری حصے میں ہیں۔ سیاسی بدامنی سے ضائع ہونے والے سالوں کی تلافی کون کرے گا؟ ۔حکومت کیوں جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو بحران کی حالت میں دھکیلنے پر تلی ہوئی ہے؟ ۔انہوں نے کہا کے اگر جے کے پی ایس سی میں ایک وقت کی عمر میں چھوٹ مل سکتی ہیں تو پھر جموں کشمیر کے سب انسپکٹر میں کیوں نہیں؟۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے درخواست کی ہے کہ ان بیروزگا تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے عمر میں نرمی کی جائے جن کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام خواہش مند امیدوار جنہوں نے کورونا وائرس کی خوفناک وبا ء کے بعد یہ توقع کی تھی کہ انہیں روزگار ملے گا اور جو پچھلے پانچ سالوں سے سب انسپکٹر امتحان کی تیاری کر رہے تھے۔ آج وہ تمام بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوان دھوکہ دہی محسوس کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ ان بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ بھی انصاف کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے درخواست کرتے ہے کہ ان خواہش مندوں نوجوانوں کی عمر میں نرمی کی جائے تاکہ وہ بھی اس میں حصہ لے سکیں۔ عمران نے مزید کہا کہ عمر کے معیار کو تبدیل کرکے 21 سے 35 سال تک کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا سے مطالبہ اور قبولیت کے حوالے سے ایک بار پھر درخواست کی ہے کہ تمام خواہش مندوں کو موقع دیا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ مرکزی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر ان بے روزگار نوجوانوں کو انصاف دیں گے۔