عیدِ میلادِمصطفی ؐکی مناسبت سے ہفتہ وحدت بفرمان امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ

0
0

شیعہ فیڈریشن اِس مبارک و سعید موقعہ پر عالم انسانیت کی فلاح و بہبود اور خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا گو ہے:الحاج عاشق حسین خان
نمائندہ خصوصی

جموں؍؍شیعہ فیڈریشن صوبہ جموںکے صدر الحاج عاشق حسین خان نے امتِ مسلمہ کی خدمت میںہدیہ تبرک پیش کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ محسنِ انسانیت حضرت محمد مصطفے ؐ کی ولادت پر عالم اسلام ہی نہیںبلکہ عالم ِانسانیت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،کیوںکہ حضور ؐ رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجے گئے تھے ،یعنی وہ انسانوں،حیوانوں،درختوں،پرندوں،زروںاور عالمین میںجو کچھ بھی اللہ نے پیدا کیا ہے،حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اُن تمام مخلوقات کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں۔لہٰذا شیعہ فیڈریشن اِس مبارک و سعید موقعہ پر عالم انسانیت کی فلاح و بہبود اور خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا گو ہے۔اس وقت جہاںدنیا بھر میںبے چینی ،ناامیدیت ،تباہی و بربادی ،ظلم و بربریت ،بے روزگاری ،بے راہ روہ ،ناانصافی اور عدم تحفظ کا دو ردورہ ہے وہیںہمارے ملک اور ہماری ریاست میںبھی کچھ ایسے ہی حالات ہیں،شیعہ فیڈریشن اپنے وجودکے روز اول سے عالمی بھائی چارے ،علاقائی اور ہندو ،مسلم ،سکھ، عیسائی ،بودھ اور جین سماج میںمحبت ،رواداری ،اخوت اور آپسی بھائی چارے کیلئے کام کر رہی ہے اور شیعہ فیڈریشن جہاںہفتہ وحدت کے موقعہ پر دعا گو ہے ،وہیںاپنے عزم اور ارادے کا اظہار بھی کرتی ہے کہ چاہے حالات کس قدر بھی دگر گوںہو جائیںشیعہ فیڈریشن اپنے نصب العین پر ڈٹ کر عالمی بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی او ر تما م برادریوںکو ایک ہی نقطہ اتحاد پر جمع کرنے کا کام کرتی رہے گی ۔آخر میںپیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم م ولادت کے موقعہ پر اُمت مسلمہ کو پُر خلوص مبارک پیش کرتی ہے اور جن جن سماجی اور مذہبی تنظیموںنے حضورؐکی میلاد کے سلسلہ میںسیرت النبی ؐ مجالس اور محافل برپا کیںاُن کا شکریہ ادا کرتی ہے ،اور امید کرتی ہے کہ ہندو مسلم ،سکھ ،عیسائی اور سماج کے دیگر طبقات امن و امان ،آپسی بھائی چارے اور مذہبی رواداری کیلئے کام کرتے رہیںگے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا