رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرز زندگی تمہارے لئے بہترین نمونہ ہے : علماء کرام
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍زیر صدارت مولانا قاری محمد اشرف قادری امام وخطیب جامع مسجد نظامیہ لور سنئی باہتمام مسجد انتظامیہ کمیٹی زیر نظامت مولانا عبداللہ رضوی جشن میلاد النبی کی تقریب منعقد ہوئی ۔آغاز قرآن کریم فرقان حمید کی تلاوت سے ہوا جبکہ مکتب نظامیہ کے طلبہ نے نعت نبی گنگنائیں بعدہ مولانا محمد ارشدالقادری امام وخطیب جامع مسجد محمدیہ لپاڑہ سنئی مولانا سید اخلاق حسین شاہ امام وخطیب جامع مسجد مولیٰ علی محلہ سیداں سنئی حافظ محمد عارف رضا امام وخطیب جامع مسجد پوٹھہ نے خطاب فرمایا جبکہ قاری محمد منظور حسین قادری پرنسپل امام وخطیب جامعہ ضیاء القرآن جامع مسجد فاطمتہ الزہرا کلر کٹل ترجمان اعلیٰ تنظیم لمدارس اہلسنت صوفی جموں وکشمیر نے جدید فن تعمیر کی عکاس مرکزی جامع مسجد نظامیہ کی خوبصورت ودلکش تعمیر وتکمیل پراراکین مسجد انتظامیہ کمیٹی ومعاونین کدوکاوش وجدوجہد سے منصہ شہود پر آئے کارنامہ کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اس مسجد کی دائمی آبادکاری کے لئے ایک فقیدالمثال دارالعلوم ہونا لازمی ہے ۔بانسبت جامع مسجد جامع مسجد کی تعمیر یہ اس سے بہت آسان ہے جس کی بڑی وجہ انتظامیہ کمیٹی کے تجربات ومہارت ہے میلاد النبی کا فلسفہ نبی آخرالزماں کی طرز زندگی ہے ۔اسی کو نمونہ بنا کر روزمرہ کی زندگی گزاری جائے توحید ورسالت صوم وصلوٰۃ پابندی زکوٰۃ وحج کی ادائیگی حقوق اللہ وحقوق العباد کی پاسداری ناگزیر ہے ۔اس موقع پر علماء کرام معززین حاضرین وناظرین نے کثیر تعداد میں شرکت رہی ۔واضح ہو کہ سنئی حالیہ کم مدت میں معرض وجود میں آنے والی نظامیہ مارکیٹ ہر جمعہ کو دوران نماز مکمل بند ہوجاتی ہے اور سبھی دکاندار نماز جمعہ پابندی سے ادا کرتے ہیں ۔مسجد کی تعمیرات ودیگر دینی سرگرمیوں میں خندہ پیشانی ووسعت ذہنی کا مظاہرہ کرتے ہیں جو ہر ایک تعمیراتی وترقیاتی عمل دخل میں خوش آئند بات ہے ۔اس موقع پر ایکٹیو انظامیہ کمیٹی کے جملہ ارکان موجودتھے ۔