تحصیل کاہرہ میں محکمہ جل شکتی کی ناقص کارکردگی

0
0

بیشتر سکیمیں ناکارہ، متعدد علاقوں میں پینے کا صاف پانی نایاب
شاہ محمد ماگرے

ڈوڈہ؍؍ضلع ڈوڈہ تحصیل کاہرہ میں محکمہ جل شکتی کی ناقص کارکردگی سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٹانٹہ بگڑن سے لوگوں نے لازوال کے نمائیدے کو بتایا کہ پانی کی پرانی سکیمیں ناکارہ ہو چکی ہیں لوگوں نے کہا کہ پانی کی عدم دستیابی کے باعث عورتوں و بچوں کو کوسوں دور سے جا کر پانی لانا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جل شکتی سے کئی بار رجوع کیا گیا لیکن کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔لوگوں نے بتایا کہ تحصیل کاہرہ کے ٹانٹہ بگڑن میں بھی پینے کے صاف پانی سے عوام محروم ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کی سکیمیں چند غنڈوں نے توڑ دی ہے اور محکمہ ان کی مرمت کرنے میں ناکام ہوا ہے محکمہ جل شکتی کی ناقص کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکار محکمہ جل شکتی کو فعال بنانے کے لئے لاکھوں روپے فراہم کرتا ہے لیکن زمینی سطح پر ان کا بہت کم استعمال کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے مستقل ملازمین بہت کم ڈیوٹی پر آتے پانی کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ان پائپ لائینوں پر کوئی تواجہ نہیں دے رہا ہے۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ و گورنر انتظامیہ سے اپیل کئی ہے کہ ناکارہ سکیموں کی مرمت کروائی جائے تا کہ لوگوں کو راحت کی سانس ملے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا