کشتواڑ پولیس کے ہاتھ لگی بڑی کامیابی

0
0

ایک عسکریت پسند کو کیا درابشلہ سے گرفتار
دیپک شرما

کشتواڑ ؍؍کشتواڑ کے دربشلہ کے مقام پر آج ایک عسکریت پسند گرفتار کیا ہے۔ کشتواڑ پولیس نے پریس بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسند سوہیل احمد بھاٹ ولد نور محمد بھاٹ ساکنہ باتھری گندو کشتواڑ میں بہت بڑا نقصان کی سازش کی کوشش کر رہا تھا‘ پر ایس ایس پی کشتواڑ کو خفیہ اطلاع ملتے ہی کشتواڑ میں سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا ہواتھا۔ اس دوران کشتواڑ کے درابشلہ میں کشتواڑ پولیس کے ساتھ ساتھ 26 راشٹریہ رایفلز تا سی آر پی ایف 52 بٹالین نے مشترکہ طور پر اوپریشن شروع کیا اور کشتواڑ کے درابشلہ قومی شاہرہ پر سوہیل احمد کو ایک ہینڈ گرنیڈ برآمد کر کے پولیس تھانہ کشتواڑ میں ایف آئی آر نمبر 235/2021 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کشتواڑ پولیس نے کشتواڑ میں عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے میں تیزی سے کام شروع کر دیا ہے اور درجنوں عسکریت پسند پولیس نے حراست میں لیے ہوئے ہیں۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا